پاکستان

پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ، قاسم سوری نے حکومت کے پرخچے اڑا کر رکھ دیئے

ملک تکنیکی طور پر ڈیفالٹ ہو چکا ،اسوقت ملک کی اصل سیاسی و جمہوری طاقت عمران خان ہیں ،پاکستان کے عوام کی اکثریت ان کے ساتھ ہے

کوئٹہ( کھوج نیوز، این این آئی) پاکستان تحریک انصاف وومن ونگ ضلع کوئٹہ کی صدر صفیہ کاکڑ کی سربراہی اور ان کی ٹیم تہمینہ یوسف، پشتانہ کاکڑ ویگر کے زیراہتمام ضمنی انتخابات حلقہ این اے 265 کوئٹہ ٹو سے امیدوار پاکستان تحریک انصاف صوبائی صدر بلوچستان قاسم خان سوری کی انتخابی مہم کے حوالے سے وومن ورکرز کنونشن کا اہتمام کیا گیا۔

کنویشن کا اہتمام سینئر نائب صدر سید صادق آغا کی رہائشگاہ پر کیا گیا، پروگرام میں صدر وومن ونگ بلوچستان سابق رکن قومی اسمبلی منورہ منیر نے بھی شرکت کی۔کنونشن کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر وسابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا کہ امپورٹڈ حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے دھانے پر لا کھڑا کیا ہے اور ملک تکنیکی طور پر ڈیفالٹ ہو چکا ہے اسوقت ملک کی اصل سیاسی و جمہوری طاقت چیئرمین عمران خان ہیں اور پاکستان کے عوام کی اکثریت ان کے ساتھ ہے۔

انہوں نے خواتین کو ڈور ٹو ڈور مہم کے ذریعے چیئرمین عمران خان کا حقیقی آزادی کا پیغام ہر گھر کی خواتین تک پہنچانے اور خواتین کی رجسٹریشن کے حوالے سے ہدایات بھی دیں۔ تقریب کے شرکاء سے میڈم منورہ منیر، سید صادق آغا اور دیگر خواتین عہدیداران خواتین نے بھی اس موقع پر خطاب کیا، صوبائی صدر کے پولیٹیکل ایڈوائزر اکرم ترین بھی موجود تھے۔

عدلیہ سے اب اگر اسٹے آیا تو ……؟ عبدالقدوس بزنجو نے بڑی دھمکی لگا دی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button