پاکستان

مولانا عبدالشکورٹریفک حادثے میں جاں بحق’ نماز جنازہ آج ادا کی جائیگی

صدر مملکت عارف علوی، وزیراعظم شہباز شریف،سابق صدر آصف زرداری، سپیکر قومی اسمبلی، وزیر داخلہ، وزیر خارجہ بلاول بھٹو سمیت تمام سیاستدانوں کا اظہار افسوس

اسلام آباد (کرائم رپورٹر، انٹرنیوز)وفاقی وزیر مذہبی امور مولانا عبدالشکور وفاقی دارالحکومت کے ریڈزون علاقے میں ہفتہ کی رات ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔ اسلام آبادپولیس کے مطابق مولانا کو پولی کلینک ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔ وفاقی وزیر کی گاڑی کو سیکرٹیریٹ چوک پر حادثہ پیش آیا۔ مولانا عبدالشکور میریٹ سے سیکرٹریٹ چوک کی طرف جارہے تھے۔ مولانا کا تعلق جمعیت علما ء اسلام (فضل)سے تھا۔حادثہ اس وقت پیش آیا جب وفاقی وزیر کی گاڑی ایک دوسری گاڑی سے شدید ترین طریقے سے ٹکرا گئی۔ مولانا کے ساتھ انکے ڈرائیور اور گن مین بھی گاڑی میں موجود تھے۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق ہائی لکس ریوو جس میں پانچ آدمی سوار تھے نے مولانا عبدالشکور کی گاڑی کو ٹکر ماری۔ گاڑی اور سوار افراد کو پولیس حراست میں کے لیا گیا ہے۔وزیر مذہبی امور کی گاڑی کو حادثہ نجی کمپنی کے عملے کی گاڑی سے پیش آیا،پولیس زرائع نے بتایا کہ ایس بی انڈوں کے ڈاکٹر صادق کی گاڑی سے وزیر مذہبی امور کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا،زرائع کے مطابق مولانا عبدالشکور کی گاڑی کو ٹکر مارنے والی گاڈی نجی بینک کی ملکیت ہے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور و امیر جے یو آئی فاٹا مفتی عبدالشکور کی نماز جنازہ آج بروز اتوار بتاریخ 16 اپریل بوقت دو بجے دن تاجبی خیل لکی مروت میں ادا کی جائے گی۔

دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کے حادثے میں جاں بحق ہونے پر رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔وزیراعظم نے مفتی عبدالشکور کے اہل خانہ اور تمام وابستگان سے اظہار ہمدردی اور تعزیت کی ہے۔وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ مفتی عبدالشکور ایک باعمل عالم، ایک نظریاتی سیاسی کارکن اور نیک انسان تھے ، مفتی عبدالشکور جمعیت علماء اسلام (ف) کے متحرک اور نظریاتی راہنما وں میں شمار ہوتے تھے، انہوں نے وزیر مذہبی امور کے طور پر بڑی محنت، اخلاص اور ایمانداری سے فرائض انجام دئیے، مفتی عبدالشکور کی دینی، ملی، قومی وسیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے، لواحقین کو صبر جمیل دے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علو ی نے وفاقی وزیر مفتی عبد الشکور کے ٹریفک حادثے میں انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے اور صدر مملکت نے مفتی عبد الشکور کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہارکیا ہے ۔صدر مملکت نے مرحوم کی بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔صدر مملکت نے مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی ، صبر جمیل کی دعاکی۔

دوسری جانب وفاقی اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی کا وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مولانا مفتی عبد الشکور کے ٹریفک حادثے کے نتیجے میں جان کی بازی ہار جانے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار۔انہوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ مفتی عبدالشکور کی وفات کا سن کر دل رنجیدہ ہے۔اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کا وفاقی برائے مذہبی امور مفتی عبدالشکور کی دینی، سیاسی اور سماجی خدمات پر خراج تحسین۔انہوں نے اپنے بیان میں کہامفتی عبدالشکور کا شمار ایک جید عالم دین میں ہوتا تھا، ان کی دینی، سیاسی اور سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی مفتی عبدالشکور کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلاء تادیر پر نہیں ہو سکے گا، اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی دکھ اور غم کی اس مشکل گھڑی میں مفتی عبدالشکور کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مفتی عبدالشکور کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی، اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے پارلیمان کے اندر اور باہر اپنے حلقے کے عوام کی ہمیشہ بھرپور نمائندگی کی۔اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا مفتی عبدالشکور کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے وفاقی وزیر مذہبی امور مولانا عبدالشکور کی اسلام آباد میں ٹریفک حادثہ میں وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے اور وزیر داخلہ کی اہل خانہ سے تعزیت کی ہے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا کرے، وزیر داخلہ نے آئی جی اسلام آباد کو واقع کی مکمل تحقیقات کی ہدایت کی ہے ۔ پاکستان مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین اور وفاقی وزیر چودھری سالک کا کا وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کے حادثے میں جاں بحق ہونے پر رنج وغم اور افسوس کا اظہار چودھری شجاعت کا مفتی عبدالشکور کے اہل خانہ اور تمام وابستگان سے اظہار ہمدردی اور تعزیت ۔انہوں نے کہا کہ مفتی عبدالشکور ایک باعمل عالم، ایک نظریاتی سیاسی کارکن اور نیک انسان تھے مفتی عبدالشکور جمعیت علماء اسلام (ف) کے متحرک اور نظریاتی راہنما وں میں شمار ہوتے تھے۔انہوں نے وزیر مذہبی امور کے طور پر بڑی محنت، اخلاص اور ایمانداری سے فرائض انجام دئیے، چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ مفتی عبدالشکور کی دینی، ملی، قومی وسیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے، لواحقین کو صبر جمیل دے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس بلاول بھٹو زرداری کا مفتی عبدالشکور کے خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار بلاول بھٹو زرداری کی مفتی عبدالشکور کی مغفرت اور بلند درجات کیلئے دعا۔

وفاقی وزیر سید امین الحق کا وزیر مذہبی امور مفتی عبداالشکور کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہار۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک حادثے میں مفتی عبدالشکور کی رحلت نہایت غمناک ہے، امین الحق نے پروردگار مرحوم کی مغفرت اور انھیں جنت الفردوس میں بلند مقام عطا فرمائے۔ سابق صدر آصف علی زرداری کا مفتی عبدالشکور کے ٹریفک حادثے میں جانبحق ہونے پر اظہار افسوس۔آصف علی زرداری کا مفتی عبدالشکور کے خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار ۔سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ مفتی عبدالشکور کے انتقال پر ان کے لواحقین، مولانا فضل الرحمن اور جے یو آئی کے دکھ میں شریک ہوں، آصف علی زرداری آصف علی زرداری کی مفتی عبدالشکور کی مغفرت اور بلند درجات کیلئے دعا۔

حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرا دیا، 10 روپے فی لیٹر اضافہ کا اعلان

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button