پاکستان

حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرا دیا، 10 روپے فی لیٹر اضافہ کا اعلان

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے اضافے کا اعلان کر تے ہوئے اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر اضافہ کیا جارہا ہے جس کے بعد فی لیٹر قیمت 272 روپے سے بڑھ کر282 ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 78 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 186 روپے 7 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

وزیر خزانہ کا کہناتھاکہ ہائی اسپیڈ اور لائٹ ڈیزل کی قیمت بغیرکسی ردوبدل کے برقرار ہیں۔ پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا اطلاج رات 12 بجے سے ہوگا۔ وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

الیکشن فنڈز ، سپریم کورٹ نے گورنر سٹیٹ بینک کو بڑا حکم دے دیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button