پاکستان
آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس، آغا سراج درانی سزا سے بچ نہ سکے
آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں آغا سراج درانی کو ضمانت نہ ملی اور ان کے گھر کو سب جیل قرار دیکر وہیں پر ہی بند کر دیا گیا

کراچی ( کورٹ رپورٹر، آن لائن)سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں ضمانت نہ ملنے پر قید کردیا گیا، ان کے گھر کو سب جیل قرار دیدیا گیا۔
کراچی کی احتساب عدالت میں سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کیخلاف آمدن سے زیادہ اثاثوں کے ریفرنس کی سماعت ہوئی۔احتساب عدالت نے جج کی عدم تعیناتی کی وجہ سے ریفرنس نیب کورٹ نمبر 7 منتقل کردیا جس کی اگلی سماعت 7 اپریل کو ہوگی۔اسپیکر سندھ اسمبلی ریفرنس میں ضمانت نہ ملنے کی وجہ سے گھر میں ہی قید ہیں، ان کے گھر کو سب جیل قرار دیا گیا ہے۔
فراڈیوں کا انوکھا فراڈ، عدالتی فیصلے کی آڑ میں ہوٹل مالکان کو لوٹنے لگے