فراڈیوں کا انوکھا فراڈ، عدالتی فیصلے کی آڑ میں ہوٹل مالکان کو لوٹنے لگے
برنس روڈ فوڈ اسٹریٹ پر موجود ہوٹل مالکان کو نامعلوم افراد عدالتی فیصلے کی آڑ میں بلیک میل کرنے لگے' انتظامیہ نے چپ سادھ لی
کراچی (کرائم رپورٹر، آن لائن) کراچی کے علاقے برنس روڈ فوڈ اسٹریٹ پر موجود ہوٹل مالکان کو نامعلوم افراد عدالتی فیصلے کی آڑ میں بلیک میل کرنے لگے ۔بعض عناصر جعلی وڈیوز بناکر اعلیٰ افسران کو دے کر ہوٹل مالکان کے خلاف کارروائی کروانا چاہتے ہیں ۔
ہوٹل مالکان نے اعلیٰ حکام سے ایسے عناصر کے خلاف کارروائی کی اپیل کی ہے ۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں برنس روڈ فوڈاسٹریٹ کی سڑکیں کھولنے کے احکامات جاری کیے تھے ۔جس کے بعد ان سڑکوں کو آمد ورفت کے لیے کھول دیا گیا تھا ۔تاہم اب کچھ شرپسند عناصر عدالتی فیصلے کی آڑ میں وحید نہاری ہوٹل سمیت دیگر ہوٹل مالکان کو ہراساں کررہے ہیں ۔اس ضمن میں ہوٹل مالکان کا کہنا ہے کہ یہ شرپسند عناصر جعلی وڈیوز بناکر اعلیٰ افسران کو بھیج رہے ہیں تاکہ یہاں دوبارہ کارروائی کرائی جاسکے ۔یہ عناصر ہم بھاری رقم طلب کررہے ہیں ۔انہوںنے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے اور ان شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے ۔
امرت پال کی گرفتاری کیلئے چھاپے ، انٹرنیٹ سروس بند ‘100 سے زائد افرادگرفتار