پاکستان

نگران حکومت کی مدت کتنی، ڈالر بڑھنے کا اسحاق ڈار کو کیا فائدہ؟ اعتزاز احسن بول پڑے

اسحاق ڈار کے اثاثے ڈالرز میں ہیں، ڈالر اوپر جاتا ہے تو اسحاق ڈار بھی اوپر جاتا ہے،پہلی بار دیکھ رہے ہیں کہ آئین پر عمل درآمد نہیں ہورہا: اعتزاز احسن

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی، آن لائن)معروف قانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ آئین کہتا ہے 90 دن میں انتخابات کروائیں، 91 ویں دن نگران حکومت صفر ہو جائے گی، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نظریہ ضرورت کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہیں، پوری قوم ان کے ساتھ ہے۔

تفصیلات کے مطابق اعتزاز احسن کا کہنا تھاکہ 90 دن میں انتخابات آئین کا تقاضہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نظریہ ضرورت کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہیں اور ان کے ساتھی جج بھی آئین کیلئے ان کے ساتھ ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ ماضی میں میاں خاندان کی ایک جج کو دی ہوئی ڈکٹیشن ریکارڈ پر ہے، جسٹس منیر کی وراثت نظریہ ضرورت ہے جس کی وجہ سے مارشل لا لگے۔اعتزاز احسن نے کہا کہ آئین کہتا ہے 90 دن میں انتخابات کروائیں، 91 ویں دن نگران حکومت صفر ہو جائے گی، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن نہ کرانے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ جنہوں نے سکیورٹی دینی ہے وہی الیکشن نہ کرانے کی کوشش میں ہیں، پہلی بار دیکھ رہے ہیں آئین پر عمل درآمد نہیں ہورہا، رینجرز تو رانا ثنا اللہ کے ماتحت ہے وہ کیسے رینجرز کو اجازت دے گا؟ انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کے اثاثے ڈالرز میں ہیں، ڈالر اوپر جاتا ہے تو اسحاق ڈار بھی اوپر جاتا ہے لیکن ملک نیچے جاتا ہے اسحاق ڈار کہتے ہیں ہمارے پاس پیسے نہیں ہیں، ایک بندہ عدالت سے فراڈ کر کے بھاگا ہوا ہے پہلی بار دیکھ رہے ہیں کہ آئین پر عمل درآمد نہیں ہورہا، حکومت زبردستی کررہی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے چیف اور بینچ کا شکریہ ادا کیوں کیا؟ اندر کی بات سامنے آگئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button