پاکستان

اکبر چوک فلائی اوور کی تعمیر ، پی ایچ اے کی قومی خزانے کو لوٹنے کی منصوبہ بندی مکمل

لاہور، اکبر چوک فلائی اوور کی تعمیر میں کوئی درخت نہیں کاٹا جائے گا،درختوں کی باحفاظت منتقلی کیلئے پی ایچ اے نے جدید مشینری خریدنے کا فیصلہ کیا ہے

لاہور (جنرل رپورٹر، آن لائن) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس وزیراعلیٰ آفس میں اجلاس میں منعقد ہوا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی کو اکبر چوک فلائی اوور پراجیکٹ سے متعلقہ امور کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ اکبر چوک فلائی اوور کی تعمیر میں کوئی درخت نہیں کاٹا جائے گا۔درختوں کی باحفاظت منتقلی کیلئے پی ایچ اے جدید مشینری خرید ے گا۔اکبر چوک فلائی اوور کی تعمیر سے جوہر ٹاؤن،فیصل ٹاؤن ،ماڈل ٹاؤن ،ٹاؤن شپ اوردیگر علاقوں کے ہزاروں شہری مستفید ہوںگے۔

محسن نقوی نے کہا کہ عوام کی سہولت کیلئے اکبر چوک فلائی اوور پراجیکٹ کو کم از کم وقت میں مکمل کیا جائے اور پراجیکٹ کی تعمیر کے دوران ٹریفک کی روانی کے لئے بہترین انتظامات کئے جائیں۔ چیف سیکرٹری، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، سیکرٹری ہائوسنگ، سیکرٹری ماحولیات، سی سی پی او لاہور، کمشنر لاہور ڈویژن،چیف ایگزیکٹو آفیسر سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اتھارٹی، ڈی جی پی ایچ اے، ڈپٹی کمشنر لاہور، چیف ٹریفک آفیسر لاہور اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

بچھڑوں کو اپنے پیاروں سے ملانے کا منصوبہ، پنجاب پولیس ایپ میرا پیارا پر کام شروع

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button