پاکستان

لاہور میں ہونیوالی بارش نے ایل ڈبلیو ایم سی کی کارکردگی کا پول کھول دیا

پانی کا بہاؤ یقینی بنانے کیلئے روڈ سائیڈ پر سکریپنگ کی خصوصی ایکٹیویٹی جاری ' 6000 سے زائد ویسٹ کنٹینرز معمول کے مطابق کلیئر کیے جا رہے ہیں

لاہور (نمائندہ خصوصی، آن لائن) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے آپریشن ٹیمیں بارش کے بعد صفائی آپریشن میں مصروف رہیںـ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کی ہدایت پر افسران اور ورکرز فیلڈ میں متحرک ہیںـ

سی ای ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کا بارش میں صفائی آپریشن کے حوالے سے کہنا ہے کہ پانی کا بہاؤ یقینی بنانے کیلئے روڈ سائیڈ پر سکریپنگ کی خصوصی ایکٹیویٹی کی جارہی ہےـشہر بھر میں مینوئل سویپنگ، کنٹینرز کلیئرنس کا عمل بھی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی گء ہے جبکہ6000 سے زائد ویسٹ کنٹینرز معمول کے مطابق کلیئر کیے جا رہے ہیں۔ ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق چھتری چوک، واپڈا ٹاؤن گول چکر، پی آئی ار روڈ، کالج روڈ، فیروز پور روڈ، جیل روڈ، مال روڈ پر سکریپنگ کا عمل جاری ہے جبکہ سبزہ زار، علامہ اقبال ٹاؤن، اچھرہ، شادمان مارکیٹ میں صفائی انتظامات کئے جا رہے ہیں ـ

مزید براں فری آٹے کیلئے بنائے گئے ٹرکنگ پوائنٹس پر صفائی ٹیمیں ڈیوٹی پر موجود ہیںـسی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین نے ہدایات جاری کی کہ نکاسی آب کویقینی بنانے کیلئے شاہراؤں سے شاپنگ بیگ اور ریپرز خاص طور پر ہٹائے جائیں اور تمام ٹاؤن مینجرز فیلڈ میں ورکرز کی 100 فیصد حاضری یقینی بنائیں۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کا مزید کہنا ہے کہ لاہوریوں کو بہترین صفائی سہولیات مہیا کرنا ہی اولین ترجیح ہے۔ شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ ایل ڈبلیو ایم سی کے عملے سے تعاون کریں ـشاہراؤں پر کوڑا ہرگز نہ پھیلائیںـکوڑا ہمیشہ کوڑیدان میں ڈالیںـصفائی سے متعلق شکایت کے ازالے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139 پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریںـ

اکبر چوک فلائی اوور کی تعمیر ، پی ایچ اے کی قومی خزانے کو لوٹنے کی منصوبہ بندی مکمل

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button