پاکستان

ڈاکٹر عارف علوی کی خاموشی، شازیہ مری نے اینٹ سے اینٹ بجا دی

ڈاکٹر عارف علوی نے صدر مملکت کے منصب کا کبھی لحاظ نہیں رکھا' پی ٹی آئی حکومت کی ہر زیادتی پر بطور صدر خاموش رہے،شازیہ مری

اسلام آباد(لیڈی رپورٹر، آن لائن) وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے ڈاکٹر عارف علوی کو وزیراعظم کو لکھے ہوئے خط پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر عارف علوی نے صدر مملکت کے منصب کا کبھی لحاظ نہیں رکھا۔ پی ٹی آئی حکومت کی ہر زیادتی پر بطور صدر ڈاکٹر عارف علوی خاموش رہے۔ نیب 90روز تک شہریوں کو قیدی بنا کر رکھتا تھا، جھوٹے الزامات کی بنیاد پر سیاسی مخالفین کو جیل بھیجنے پر بھی عارف علوی نے کبھی نوٹس نہیں لیا تھا۔

شازیہ مری نے کہا کہ نیب کی حراست میں شہریوں کی ہلاکت پر صدر مملکت چپ رہے تھے۔ بنی گالہ محل ریگولرائز اور غریبوں کے کچے مکانات مسمار ہوتے رہے۔ ہزاروں ملازمین کو برطرف اور اسٹیل ملز کو تالا لگا مگر ڈاکٹر علوی خاموش رہے۔ شازیہ مری نے کہا کہ ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے لیٹر عمران نیازی کو خوش کرنے کے لئے آئین سے انحراف کیا تھا۔ عمران نیازی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کی موجودگی کے باوجود قومی اسمبلی توڑنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر علوی نے عمران نیازی کی خواہش پر سپریم کورٹ کے جج کے خلاف انتقامی کارروائی کی۔ آٹا، چینی، ایل این جی اور ذرعی کھاد کے مصنوی بحران کا بھی نوٹس تو لیتے۔ انہوں نے کہا کہ ممنوعہ فارن فنڈنگ اسکینڈل میں بھی ڈاکٹر علوی کا نام بھی شامل ہے۔

انٹرنیشنل کنسور شیم کی پیشکش کو کیوں رد کیا گیا؟ بڑے راز سے پردہ اٹھ گیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button