پاکستان

پی ٹی آئی رہنماء اسد عمر نے جیل حکام کی دھجیاں اڑا دیں

جیل حکام سے ایک شکایت، کپڑے استری کرنے کیلئے فرائنگ پین نہیں دیا' حقیقی آزادی کیلئے جیل کی صعوبتیں برداشت کرنیوالے کارکنان کو سلام پیش کرتا ہوں

لاہور(نمائندہ خصوصی، آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ جیل حکام سے صرف ایک شکایت ہے ، انہوں نے کپڑے استری کرنے کیلئے فرائنگ پین نہیں دیا۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے ان تمام ورکرز کو سلام جنہوں نے 22 کروڑ کی حقیقی آزادی کی تحریک کیلئے جیل کی صعوبتیں برداشت کی لیکن ان کے حوصلے اب بھی اتنے ہی بلند ہیں۔واضح رہے کہ جیل بھرو تحریک کے تحت مختلف شہروں سے گرفتاریاں دینے والے تحریک انصاف کے رہنماوں اور کارکنوں کو رہا کر دیا گیا ہے، کارکنوں کی بڑی تعداد نے رہائی پانے والوں کا پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہوئے پرتپاک استقبال کیا۔

بجلی ترسیل کے 11 منصوبے تاخیر کا شکار کیوں؟ نیپرا نے رپورٹ جاری کر دی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button