پاکستان

پیپلزپارٹی کےشریک چئیرمیں آصف زرادری نےحکومت میں وزارتیں کیسےلیں؟

دوسری طرف مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کی سربراہی کا کارڈ استعمال کرکے اپنے لئے استحقاق سے زیادہ حصہ لیا

اسلام آباد(کھوج نیوز)پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمیں آصف زرادری نے حکومت میں وزارتیں کیسے لیں؟سنسنی خیز حقائق سامنے آگئے،ذرائع کے مطابق آصف زرداری صاحب ایک ایک وزارت پر مسلم لیگ (ن) سے لڑے اور خارجہ، بی آئی ایس پی اور اسی طرح کی کئی وزارتیں ہتھیا لیں۔ دوسری طرف مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کی سربراہی کا کارڈ استعمال کرکے اپنے لئے استحقاق سے زیادہ حصہ لیا۔

ابتدا میں انہیں مذہبی امور، سیفران اور قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کے عہدے دئیے گئے لیکن وہ بہ ہر صورت امیر محکموں یعنی ہائوسنگ اور مواصلات لینا چاہتے تھے ۔چنانچہ انہوں نے احتجاج کیا جب کہ زرداری اور شہباز شریف پر دبائو ڈالنے کے لئے فوری نئے انتخابات میں جانے کا مطالبہ بھی کردیا چنانچہ زرداری نے انہیں ہائوسنگ اور شہباز شریف نے مواصلات کی وزارتیں اپنے حصے سے دیکر راضی کر لیا۔ ایم کیو ایم چونکہ عمران خان کے ساتھ اتحاد بالجبر پر مجبور کی گئی تھی اور ادھر بارگیننگ کرکے آرہی تھی اس لئے اس نے بھی اچھی بارگیننگ کرکے اس مرتبہ تگڑی وزارت اور سندھ کی گورنرشپ لے لی۔

باپ پارٹی کو چونکہ اگرچہ اپنے اصل باپ نے چھوڑ دیا تھا لیکن ان کے بغیر حکومت نہیں بن سکتی تھی اس لئے اس کے دونوں دھڑوں نے بھی وزارتیں لینے میں اچھی بارگیننگ کی۔ بی این پی مینگل اب کی بار ایک تو شامل ہوئے بغیر بلوچستان کی حکومت سے مستفید ہورہی ہے اور دوسری طرف مرکز میں بھی حصہ لے لیا لیکن تینوں پٹھان (اسفند یار ولی، محمود خان اور آفتاب شیر پائو) ضد اور یاری دوستی کی وجہ سے حکومت کو سپورٹ توکررہے ہیں لیکن حکومت کا حصہ نہیں ہیں۔

پی ڈی ایم کا اتحاد ختم،عمران خان کی حرکتیں رنگ لے آئیں ،مولانا بھی ناکام؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button