پاکستان

وزیراعظم شہبازشریف کو کب کس نےاورکیوں بلیک میل کیا؟تفصیلات منظرعام پر

خیبر پختونخوا میں عملا جے یو آئی کی حکومت ہے جب کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کا غلبہ ہے ۔ شہباز شریف ان سب کے ہاتھوں بلیک میل ہو رہے ہیں۔

اسلام آباد (کھوج نیوز)وزیراعظم شہبازشریف کو کب کس نے اور کیوں بلیک میل کیا،تفصیلات منظرعام پر آگئیں،ذرائع کے مطابق حکومتی کھچڑی ایسے عالم میں بن گئی کہ عمران خان نے ملکی معیشت تباہی کے کنارے لاکھڑی کی تھی اور آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیل کے بعد اس سے الٹ عمل کرنے لگے تھے۔ وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنی شروع کردیں اور معیشت کے استحکام کی کچھ امیدپیدا ہوئی ہی تھی کہ اوپر سے اسحاق ڈار نازل ہوئے اور انہوں نے وہی کام کیا جو اسد عمر اور شوکت ترین نے کیا تھا۔ چنانچہ معیشت مزید تباہی سے دوچار ہو گئی۔

دوسری طرف حکومت میں شامل جماعتوں کو طویل عرصہ بعد موقع ملا تھا اور انہیں خدشہ تھا کہ جلد الیکشن میں دوبارہ جانا ہوگا چنانچہ ایسی لوٹ مار شروع ہوگئی کہ الحفیظ الامان۔ اتفاقی حکومت کی ان حرکتوں کی وجہ سے عمران خان کی مقبولیت بڑھنے لگی۔ وہ میڈیا پر چھانے لگے لیکن طرفہ تماشہ یہ ہے کہ حکومت کے مزے سب لوٹ رہے ہیں جب کہ دفاع صرف مسلم لیگ ن کو کرنا پڑرہا ہے اور حقیقت یہ ہے کہ اس کی میڈیا پالیسی بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ پھر دوسرا مرحلہ نگران حکومتوں کے قیام کا آیا اور حقیقت یہ ہے کہ خیبر پختونخوا میں عملا جے یو آئی کی حکومت ہے جب کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کا غلبہ ہے ۔ شہباز شریف ان سب کے ہاتھوں بلیک میل ہو رہے ہیں۔

پیپلزپارٹی کےشریک چئیرمیں آصف زرادری نےحکومت میں وزارتیں کیسےلیں؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button