پاکستان

بلوچستان،کیچ میں سکیورٹی فورسز پر حملہ ناکام ،8دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسز نے بغیر کسی جانی نقصان کے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنایا، دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ باردو بھی برآمد ہوا:آئی ایس پی آر

راولپنڈی(کھوج نیوز )بلوچستان کے علاقے کیچ میں سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا حملہ بناتے ہوئے جوابی کارروائی میں8دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کیچ میں دہشت گردوں کی جانب سے سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بغیر کسی جانی نقصان کے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ22فروری کی شام کو کیا گیا، 23فروری کی صبح سکیورٹی فورسز نے فالو اپ آپریشن کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں 8دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ باردو بھی برآمد ہوا۔

پی ایس ایل 8 ، اسلام آباد یونائٹیڈ نے پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے مات دیدی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button