کھیل

پی ایس ایل 8 ، اسلام آباد یونائٹیڈ نے پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے مات دیدی

پشاوز زلمی کی طرف سے بنائے گئے 157 رنز کے جواب میں اسلام آباد یونائٹیڈ نے ہدف 4وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 157 رنز کا ہدف دیا۔ پشاور زلمی نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے، بابراعظم نے 75 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، محمد حارث 40 اور ڈاسن شاناکا 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، وہاب ریاض 8 ، جمی نیشم 6 ، صائم ایوب 3 اور ٹام کوہلر نے ایک رن بنایا۔ اسلام آباد کی جانب سے حسن علی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ہدف 14.5 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ اسلام آباد کی جانب سے رحمان اللہ گرباز 62، راسی وین ڈیر ڈسن 42 اور آصف علی نے 13 گیندوں پر 29 رنز بناکر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ پشاور زلمی نے اب تک 4 میچز کھیلے ہیں جن میں سے اسے 2 میں کامیابی ملی ہے اور 2 میں شکست ہوئی ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے 3 میچز کھیلے ہیں اور اسے 2 میں فتح اور ایک میں شکست ہوئی ہے۔

احسان کا بدلہ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button