پاکستان

گورنر پنجاب کی عہدے سے چھٹی؟ ہائیکورٹ میں درخواست دائر

جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر ظدیق نے درخواست میں الیکشن کمیشن، گورنر پنجاب اور پنجاب حکومت فریق بنایا

لاہور (کھوج نیوز، این این آئی) گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کو عہدے سے ہٹانے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی جس میں ان کو فریق بنایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں انتخابات کا شیڈول جاری نہ کرنے اور گورنر کو عہدے سے ہٹانے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی گئی ۔درخواست جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق کی جانب سے دائر کی گئی جس میں الیکشن کمیشن، گورنر پنجاب اور پنجاب حکومت فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف پیش کیا ہے کہ اسمبلیوں کی تحلیل کے90 دن میں انتخابات کرانا آئینی تقاضا ہے پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے باوجود انتخابی شیڈول جاری نہ ہوا اور صاف وشفاف انتخابات کے لئے انتخابی شیڈول کا اجراجمہوری اساس ہے۔

مریم نواز وطن واپس سپیشل طیارے میں آئی یا پھر عام مسافروں کیساتھ؟

آرٹیکل 105 کے برعکس گورنربدنیتی کی بناپرانتخابی شیڈول جاری نہیں کررہے۔مزید کہا گیا ہے کہ عدالت گورنر پنجاب کو انتخابی شیڈول جاری کرنے کا حکم دے، حلف کی خلاف ورزی پر گورنر کو عہدے سے ہٹانے کے احکامات صادر کئے جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button