پاکستان

بلاول بھٹو کی قومی خزانے پر عیاشیاں ، دورہ ہنگری پر کیوں گئے؟

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور ہنگری کے وزیر خارجہ کے درمیان ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا جائے گا

اسلام آباد(کھوج نیوز) بلاول بھٹو کی قومی خزانے پر عیاشیاں ، دورہ ہنگری پر کیوں گئے؟ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ایک روزہ دورے پر ہنگری پہنچ گئے۔ دفتر خارجہ کے مطابق ہنگری میں پاکستان کے سفیر آصف حسین میمن اور ہنگری کے اعلی حکام نے وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔ بلاول بھٹو زرداری دورے کے دوران اپنے ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور ہنگری کے وزیر خارجہ کے درمیان ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا جائے گا۔ دونوں وزرائے خارجہ پاکستان اور ہنگری کے درمیان تعاون کی یاداشتوں پر دستخط بھی کریں گے۔ وزیر خارجہ ہنگری کے سفیروں کی سالانہ کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔ بلاول بھٹو زرداری پاکستان میں کام کرنے والی ہنگری کی کمپنیوں کے نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے۔ یہ کسی بھی پاکستانی وزیر خارجہ کی جانب سے ہنگری کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔

39 اضلاع میں کتنے بچے پولیو قطروں سے محروم رہے؟ چونکا دینے والی رپورٹ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button