پاکستان

39 اضلاع میں کتنے بچے پولیو قطروں سے محروم رہے؟ چونکا دینے والی رپورٹ

2023 پولیو کے خاتمے کے لیے ایک اہم سال '39 اضلاع میں 60 لاکھ سے زائد بچوں کو انسداد پولیوقطرے پلائے گئے،عبدالقادر پٹیل

اسلام آباد(کھوج نیوز) 39 اضلاع میں کتنے بچے پولیو قطروں سے محروم رہے؟ چونکا دینے والی رپورٹ آگئی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہاہے کہ 2023 پولیو کے خاتمے کے لیے ایک اہم سال ہے،39 اضلاع میں 60 لاکھ سے زائد بچوں کو انسداد پولیوقطرے پلائے گئے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک کے مختلف حصوں میں پانچ سال سے کم عمر کے 60 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو وائرس سے بچاو کی مہم اختتام پذیر ہوگئی۔انہوں نے کہاکہ لاہور، فیصل آباد اور جنوبی خیبرپختونخوا کے سات اضلاع بنوں، ڈی آئی خان، ٹانک، شمالی وزیرستان، بالائی جنوبی وزیرستان، زیریں جنوبی وزیرستان اور لکی مروت میں مہم مجموعی طور پر ہوئی، جبکہ افغانستان سے ملحقہ 30 دیگر اضلاع کے مخصوص یونین کونسلز بشمول افغان پناہ گزین کیمپوں اور ایسے علاقوں میں جہاں آبادی کی کثرت سے نقل و حرکت ہوتی ہے، وہاں مطلوبہ ویکسینیشن کا ہدف حاصل کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ جنوری کی قومی سطح کی ویکسینیشن مہم کے بعد، اس دوسری مہم کا مقصد بچوں کو اضافی تحفظ فراہم کرنا اور پولیو وائرس کو پھیلنے سے روکنا تھا۔انہوں نے کہا کہ جب تک ہم پاکستان سے پولیو کا خاتمہ نہیں کر دیتے، پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو اس موذی وائرس کے خلاف قوت مدافعت بڑھانے کے لیے بار بار ویکسین پلانے کو یقینی بنانا بہت ضروری ہے۔بچوں کی اس موذی وائرس سے حفاظت کے لئے مارچ میں ایک اور مہم ہوگی اور اس سال مزید مہمات بھی ہوں گی کیونکہ ہمیں اپنے بچوں کی حفاظت کو یقینی بنا نا ہے۔

سمارٹ ویلج منصوبے کے نام پر قومی خزانے کو کروڑوں کا ٹیکہ لگانے کی تیاریاں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button