پاکستان

سمارٹ ویلج منصوبے کے نام پر قومی خزانے کو کروڑوں کا ٹیکہ لگانے کی تیاریاں

گوکینہ میں گرلز سیکنڈری اسکول میں جدید کمپیوٹر لیب اور ورچوئل ایجوکیشن کی فراہمی کی جائے گی: وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق

اسلام آباد(کھوج نیوز) سمارٹ ویلج منصوبے کے نام پر قومی خزانے کو کروڑوں کا ٹیکہ لگانے کی تیاریاںمکمل کر لی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق نے اسمارٹ ویلیج منصوبے کا افتتاح کردیا۔اسلام آباد کے مضافاتی گاؤ ں گوکینہ میں افتتاح کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ صحت و تعلیم سے متعلق ڈیجیٹل سہولیات کی فراہمی کی طرف یہ منصوبہ پہلا قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ گوکینہ میں گرلز سیکنڈری اسکول میں جدید کمپیوٹر لیب اور ورچوئل ایجوکیشن کی فراہمی کی جائے گی۔گاؤ ں میں طبی سہولیات کی فراہمی میں مشکلات کے پیش نظر ڈیجیٹل میڈیکل کنسلٹنسی کی سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پراجیکٹ کیلئے یونیورسل سروس فنڈ، انٹرنیشنل ٹیلی کام یونین، ہواوے پاکستان، ٹیلی تعلیم اور صحت کہانی مشترکہ کاوشیں کر رہی ہیں۔یہ پائلٹ پراجیکٹ ہے جلد ہی چاروں صوبوں میں اسی طرح کے اسمارٹ ویلیج منصوبوں کا آغاز کریں گے، ہمارا عزم اپنے گاو ں دیہاتوں میں رہنے والے لوگوں کو ڈیجیٹل دنیا سے منسلک کرنا ہے۔ امین الحق نے کہا کہ کچھ ہفتوں قبل ہم نے ٹیلی کام فاؤ نڈیشن کے تحت کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤ ن اور حیدرآباد میں ڈیجیٹل اسکولز قائم کیئے،کئی ممالک میں روزمرہ کے امور، صحت، تعلیم، زراعت سب کچھ ڈیجیٹل ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ کے استعمال نے مشکل اور وقت طلب امور کوآسان اور قلیل وقت میں کرنے کی سہولت فرااہم کردی ہے۔شہروں میں تو انٹرنیٹ کی سہولیات حاصل ہیں، گاو ں دیہاتوں کے لوگ ان سہولیات سے ناواقف ہیں پاکستان کی نوجوان آبادی میں قابلیت اور صلاحیتوں کی کمی نہیں۔ انھیں اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔سمارٹ ویلیج منصوبہ ہونہار نوجوانوں کو آگے لانے اور علاقہ مکینوں کے روز مرہ مسائل کے حل میں نمایاں کردار ادا کرے گا۔

پاکستان میں مہنگائی کم ہوگی یا نہیں؟ نوید قمر نے سچائی سے پردہ اٹھادیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button