پاکستان

شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی، بلاول بھٹو کی لاڑکانہ آمد’ پر تپاک استقبال

بلاول بھٹو پانچ اپریل کو خیرپور،گمبٹ جائیں گے اورگمبٹ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزمیں پھیپھڑوں کی پیوند کاری سے متعلق منصوبے کا افتتاح کریں گے

کراچی ( آن لائن ) پیپلزپارٹی کے چیئرمین اوروزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری لاڑکانہ پہنچ گئے،پیپلزپارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم شہید ذوالفقاعلی بھٹو کی 44 ویں برسی کی تقریب میں شرکت اورگڑھی خدابخش میں شہدا کے مزارات پرحاضری دیں گے۔

آج منگل 4 اپریل کوشہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پربلاول بھٹو کارکنان کے اجتماع سے خطاب کریں گے ۔ بلاول بھٹو زرداری کا قبل ازیں ائیرپورٹ پر نثار کھوڑو ، سہیل انور سیال نے استقبال کیا۔علاوہ ازیں پیپلزپارٹی کے چیئرمین اوروزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری پانچ اپریل کو خیرپور،گمبٹ جائیں گے اورگمبٹ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزمیں پھیپھڑوں کی پیوند کاری سے متعلق منصوبے کا افتتاح کریں گے۔

وزیراعظم نے بلوچستان والوں کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے نیا لالی پاپ دیدیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button