پاکستان

وزیراعظم نے بلوچستان والوں کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے نیا لالی پاپ دیدیا

حکومت بلوچستان کی با صلاحیت افرادی قوت کی ترقی کیلئے اقدامات کر رہی ہے،وزیراعظم کی بلوچستان عوامی پارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے وفد سے ملاقات

اسلام آباد (آ ن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے. حکومت بلوچستان کی با صلاحیت افرادی قوت کی ترقی کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔

گزشتہ روز وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے بلوچستان عوامی پارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے وفد کی ملاقات کی ۔ملاقات میں بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور پاک ایران تجارت کے فروغ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔وفد میں وفاقی وزیر دفاعی پیداوار سردار اسرار ترین، وزیر مملکت ہاشم نوتیزئی، ارکان قومی اسمبلی خالد حسین مگسی، زبیدہ جلال، احسان اللہ ریکی، روبینہ عرفان اور پروفیسر ڈاکٹر شہناز بلوچ شامل تھے۔

عمران خان اور شاہد خاقان عباسی کی خفیہ ملاقات؟ بڑی خبر آگئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button