پاکستان

بشریٰ بی بی حلقہ ایمان سے فارغ؟ مفتی سعید کا بیان، سب حیران

بشری بی بی سے عمران خان کے دو نکاح ہوئے 'پہلا نکاح عدت میںہوا جسے شرعی طور پر فاسد کہا جاتا ہے، اگر نے عدت میں نکاح پر توبہ نہیں کی تجدید ایمان کرنی چاہیے

ریحام خان اور بشری بی بی کے عمران خان کے ساتھ نکاح کا فرق بھی واضح ہو گیا ،بشری بی بی کا حلقہ ایمان میں داخل ہونے کے لئے کیا کرنا ہوگا؟

لاہور(کھوج نیوز)بشریٰ بی بی حلقہ ایمان سے فارغ؟ مفتی سعید کا بیان، سب حیران’ بشری بی بی عدت کی مدت پوری کئے بغیر عمران خان سے نکاح کرکے کس گناہ کی مرتکب ہوئی ہیں ؟ نکاح خواں مفتی سعید نے صاف صاف بتادِیا ِ،ریحام خان اور بشریٰ بی بی کے عمران خان کے ساتھ نکاح کا فرق بھی واضح ہو گیا ،بشری بی بی کا حلقہ ایمان میں داخل ہونے کے لئے کیا کرنا ہوگا؟ پی ٹی آئی کور کمیٹی کے رکن مفتی محمد سعید نے کہا کہ عمران خان کا ریحام خان سے ایک ہی نکاح ہوا تھا جبکہ دوسری محض تقریب تھی تاکہ لوگوں کو دکھایا جاسکے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا تیسرا نکاح پڑھانے والے مفتی سعید نے کہا ہے کہ بشری بی بی سے عمران خان کے دو نکاح ہوئے کیونکہ پہلا نکاح عدت کے دوران ہوا جسے شرعی طور پر فاسد کہا جاتا ہے، اگر بشری بی بی نے عدت میں نکاح پر توبہ نہیں کی تجدید ایمان کرنی چاہیے۔ عمران خان کے بشری بی بی سے نکاح کے بارے میں مفتی سعید نے کہا کہ ان کے عمران خان سے دو نکاح ہوئے تھے کیونکہ ان کا پہلا نکاح عدت کے دوران ہوا اور اس نکاح کو نکاح فاسد کہا جاتا ہے۔عدت مکمل ہونے کے بعد عمران خان کا بشری بی بی سے دوسرا نکاح ہوا۔

دہشت گردی کا ناسور جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہوگا؟ وزیراعظم شہباز شریف

مفتی سعید نے کہا کہ پہلے نکاح کے لیے عون چوہدری نے مجھے سے رابطہ کیا تھا اور جب لاہور روانہ ہوئے تو عمران خان کی گاڑی میں زلفی بخاری بھی موجود تھے۔ لاہور کے ایک بڑے اور شاندار گھر میں نکاح کی پہلی تقریب ہوئی جس میں بشری بی بی کے اپنے بچے بھی شریک تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس تقریب میں دو تین لڑکیاں بھی موجود تھیں جنہوں نے بشری بی بی کو اپنی بہن ظاہر کیا تھا اور نکاح نامہ بھرنے کے لیے انہوں نے تمام تفصیلات فراہم کیں کیونکہ بطور نکاح خواں جو بھی ضروری تفصیلات تھیں مثلا کیا طلاق ہو چکی ہے، حق مہر کیا ہوگا اور عدت وغیرہ کا بھی پوچھا انہوں واضح طور پر بتایا کہ سب کچھ کلئیر ہے آپ بے فکررہیں تو ظاہر ہے مجھے ان کی باتوں پر ہی یقین کرنا تھا۔ مفتی سعید نے کہا کہ اس موقع پر بشری بی بی بھی وہاں موجود تھیں اور جن سے صرف اہم سوالات پوچھے تو انہوں نے جواب دیا، میں نے براہ راست بشری بی بی سے بھی پوچھا کیا ان کی طلاق ہو چکی ہے، عدت بھی ہو چکی ہے اور کیا وہ آزادانہ طور پر یہ نکاح کر رہی ہیں اور حق مہر کے بارے میں بھی ان سے بات ہوئی انہوں نے بھی سب کچھ کلیئر کردیا۔

مفتی سعید نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے نکاح کے معاملے کو خفیہ رکھنے کا کہا گیا تھا لیکن خفیہ کیوں رکھا گیا اس کا مجھے معلوم نہیں۔ ایک سوال کے جواب میں مفتی سعید نے کہا کہ مجھے عون چوہدری کے ذریعے علم ہوا کہ عمران خان کا بشری بی بی سے نکاح عدت کے دوران ہوا جس پر میں نے ان کو کہا کہ نکاح دوبارہ ہوگا۔ مفتی سعید نے ایک سوال کے جواب میں مزید کہا کہ فرح گوگی کو نہ کبھی دیکھا اور نہ ہی ان کا نام سنا۔ عمران خان کے نکاح کے گواہان ذلفی بخاری اور عون چوہدری تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button