پاکستان

بشریٰ خان کی درخواست پر ایف آئی اے کو 4 مئی تک کی مہلت مل گئی

ایف آئی اے کے نوٹسز کالعدم قرار دیئے جائیں'سماعت کے دوران ایف آئی اے نے جواب داخل کرانے کے لیے مہلت طلب کی جسے عدالت نے منظور کر لیا

لاہور (آن لائن) لاہور ہائی کورٹ نے فرح خان کی والدہ بشریٰ خان کی درخواست پر ایف آئی اے کو جواب داخل کرانے کے لیے 4 مئی تک کی مہلت دے دی۔جسٹس طارق سلیم شیخ نے بشری خان کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے غیر قانونی نوٹسز جاری کر رہا ہے، نیب اور اینٹی کرپشن اسی طرح کی تحقیقات کر چکا ہے۔وکیل اظہر صدیق نے عدالت کو بتایا کہ ایف آئی آر درج کرنے سے پہلے کوئی نوٹس جاری نہیں کیا گیا۔وکیل نے کہا کہ استدعا ہے کہ ایف آئی اے کے نوٹسز کالعدم قرار دیئے جائیں۔سماعت کے دوران ایف آئی اے نے جواب داخل کرانے کے لیے مہلت طلب کی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔ بعد ازاں کیس کی سماعت 4مئی تک ملتوی کر دی گئی ۔

محکمہ سیاحت پنجاب کا نام تبدیل ‘ نیا نام کیا رکھا گیا ؟ سب پتا چل گیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button