پاکستان

پیرنی نے بھی عمران خان کا ساتھ چھوڑ دیا؟ زمان پارک سے اچانک غائب؟

عمران خان اور بشریٰ بی بی کے درمیان پچھلے کچھ دنوں سے جھگڑا چل رہا تھا جس کے بعد وہ اسلام آباد بنی گالہ چلے گئی

لاہور(کھوج نیوز رپورٹ) پیرنی عرف بشریٰ بی بی نے بھی عمران خان کا ساتھ چھوڑ دیا ؟ جس کے بعد وہ اچانک زمان پارک سے بھی غائب ہو گئی ہیں۔

یو اے ای کے صدر نے دورہ پاکستان ملتوی کیوںکیا؟ چونکا دینے والی خبر آگئی

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے بھی ان کا ساتھ چھوڑ دیا ہے کہ اور وہ اب زمان پارک میں بھی نہیں ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے درمیان پچھلے کچھ دنوں سے کسی بات پر جھگڑا چل رہا تھا جس کے بعد پیرنی عرف پنکی ان سے ناراض ہو کر اسلام آباد بنی گالہ چلے گئی ہیں ۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ یہ بھی سننے میں آیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے پنجاب میں جاری موجودہ صورتحال کے متعلق چند باتوں سے روکا تھا لیکن چیئرمین تحریک انصاف ان باتوں کو ماننے کے لئے تیار نہیں تھے جس پر پیرنی عرف پنکی ان سے ناراض ہو کر زمان پارک سے اسلام آباد بنی گالہ چلے گئی ہیں اور اب وہ چند دن ادھر ہی رہیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button