انٹرنیشنل

القدس کارروائی کرنیوالا گھر بند، یہودی کی فائرنگ سے فلسطینی شہید

نوجوان نے شہر کے مضافات میں ایک عبادت گاہ کے قریب فائرنگ کرکے 7 یہودیو ں کو ہلاک کردیا تھا،رپورٹ

تل ابیب (کھوج نیوز ڈیسک، این این آئی)اسرائیلی پولیس نے آج اتوار کو القدس میں حالیہ کارروائی کرنے والے فلسطینی نوجوان کے خاندان سے تعلق رکھنے والے ایک گھر کو بند کرنے کا اعلان کردیا۔ نوجوان نے شہر کے مضافات میں ایک عبادت گاہ کے قریب فائرنگ کرکے 7 یہودیو ں کو ہلاک کردیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاھو نے اس کارروائی کے فوری رد عمل کے عزم کا اظہار کیا ۔

پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ، کریانہ مرچنٹ تاجروں کی بدمعاشیاں، عوام کو جینا محال

دریں اثنا فلسطینی نیوز ایجنسی نے اطلاع دی کہ مغربی کنارے میں ایک یہودی آباد کار نے فائرنگ کرکے ایک فلسطینی کوشہید کردیا ہے۔یاد رہے کہ القدس میں 7 یہودیوں کی ہلاکت پر منتج یہ حملہ 2008 کے بعد سے القدس میں اسرائیلیوں پر اپنی نوعیت کا ایک بدترین حملہ تھا۔ یہ حملہ جمعرات کے روز مغربی کنارے کے شہر جنین میں اسرائیلی حملے کے رد عمل کے طور پر کیا گیا۔القدس میں فائرنگ کا یہ واقعہ ایک ماہ قبل دسمبر میں اسرائیلی حکومت سنبھالنے والے وزیر اعظم نیتن یاھو کی انتہائی دائیں بازو کی حکومت کے لیے ایک چیلنج کے طور پر سامنے آیا ہے۔ نیتن یاھو نے گزشتہ برس فلسطینیوں کی طرف سے سڑکوں پر ہونے والے حملوں کے بعد اسرائیلیوں کی ذاتی حفاظت کو بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button