پاکستان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس؟ بڑی خبر سامنے آگئی

عالمی مارکیٹ کے برعکس ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا دی گئی ہیں: جوڈیشل ایکٹیو ازم پینل کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف

لاہور( کھوج نیوز، این این آئی)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی ۔جوڈیشل ایکٹیو ازم پینل کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہورہی ہیں۔

پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ، کریانہ مرچنٹ تاجروں کی بدمعاشیاں، عوام کو جینا محال

درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ عالمی مارکیٹ کے برعکس ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا دی گئی ہیں۔درخواست گزار کی جانب سے عدالت عالیہ سے استدعا کی گئی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو کالعدم قرار دینے کا حکم دیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button