پاکستان

ڈیجیٹل مردم شماری کی تاریخ میں کتنی توسیع کی گئی ؟ پتا چل گیا

ہر فرد کے اندراج کو یقینی بنانے کے لیے مردم شماری میں توسیع کی گئی' تاریخ میں توسیع 10 اپریل تک کی گئی ہے

اسلام آباد (آن لائن) ڈیجیٹل مردم شماری متعارف کرانے کے باوجود حکومت مقررہ مدت میں مردم شماری کرانے میں ناکام ہو گئی ہے جس کے باعث مردم شماری کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے ملک میں جاری مردم شماری کی تاریخ میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق ملک بھر میں جاری مردم شماری کی تاریخ میں 10 اپریل تک توسیع کی گئی۔ ترجمان ادارہ شماریات سرور گوندل کے مطابق ہر فرد کے اندراج کو یقینی بنانے کے لیے مردم شماری میں توسیع کی گئی۔ مردم شماری میں میں توسیع کا نوٹیفکیشن صوبائی حکومتوں کو ارسال کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا ملک بھر میں مردم شماری کاکام 92 فیصد مکمل کر لیا گیا ہے۔

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 95 فیصد مردم شماری مکمل کر لئی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق سندھ میں مردم شماری کا 92 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔ بلوچستان میں مردم شماری کا 67 فیصد کام مکمل کیا جا چکا ہے۔ اسلام آباد میں 72 فیصد مردم شماری مکمل ہو چکا ہے۔ یاد رہے پہلے مردم شماری کی 4 اپریل آخری تاریخ مقرر کی گئی تھی۔

حافظ قرآن طالبعلم کو 20 اضافی نمبر دینے کا کیس، تحریری حکم نامہ جاری

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button