پاکستان

حافظ قرآن طالبعلم کو 20 اضافی نمبر دینے کا کیس، تحریری حکم نامہ جاری

فاضل بنچ نے میڈیکل کے طلباء کو 20 اضافی نمبرز دینے کے متعلق کیس میں بنچز کی تشکیل پر حکم جاری کرکے ازخود کاروائی کا اختیار استعمال کیا

اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان کے چھ رکنی بنچ کی طرف سے حافظ قرآن طالب علم کو بیس اضافی نمبر دینے سے متعلق معاملے کی منگل چار اپریل کی پہلی اور آخری سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔

آٹھ صفحات پر مشتمل اس فیصلے میں قرار دیا گیا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ والے تین رکنی بنچ کا فیصلہ درست نہیں،جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 6 رکنی بنچ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے قرار دیا ہے کہ فاضل بنچ نے میڈیکل کے طلباء کو 20 اضافی نمبرز دینے کے متعلق کیس میں بنچز کی تشکیل پر حکم جاری کرکے ازخود کاروائی کا اختیار استعمال کیا۔فاضل بنچ کا ازخود نوٹس کا اختیار استعمال عدالت عظمی کے ہی ایک پانچ رکنی بنچ کے حکم کی خلاف ورزی ہے،ازخود نوٹس کی کاروائی کا اختیار صرف چیف جسٹس آف پاکستان کے پاس ہے۔

رجسٹرار سپریم کورٹ کی طرف سے جاری سرکلر میں درست وضاحت کی گئی تھی،سرکلر کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے احکامات کا ازخود نوٹس کیسز پر اطلاق نہیں ہوتا۔فیولے کے مطابق پی ایم سی کی وضاحت کے بعد از خود نوٹس نمٹایا جاتا ہے۔فیصلے کے آخر میں تحریر کیا گیا ہے کیس کی فایل سیل بند کر کے ریکارڈ کا حصہ بنائی جائے۔

اوگرا کی نئی چال یا پھر؟ آل مارکیٹنگ کمپنیوں کا بڑا مطالبہ مان لیا گی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button