پاکستان

عام انتخابات کا معاملہ، صدر اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا قدم، حکومتی ایوانوں میں کھلبلی

دونوں صوبوں میں آئین کے مطابق 90 دنوں میں الیکشن ہونا ہے،اسمبلیوں کی تحلیل کے باوجود الیکشن کی تاریخ نہیں دی جارہی

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر، آن لائن) سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کی تاریخ کا معاملہ,صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بارشعیب شاہین نے مقدمہ کی جلد سماعت کی درخواست دائر کردی ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ دونوں صوبوں میں آئین کے مطابق 90 دنوں میں الیکشن ہونا ہے،اسمبلیوں کی تحلیل کے باوجود الیکشن کی تاریخ نہیں دی جارہی،الیکشن کی تاریخ نہ دیکر آئینی مینڈیٹ کی خلاف ورزی کی جارہی ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کی تاریخ سے متعلق درخواست پر 15 فروری کو سماعت کی جائے۔

غلام محمود ڈوگر کی ٹرانسفر پر حکم امتناعی میں مزید کتنی توسیع کی گئی؟ تاریخ سامنے آگئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button