پاکستان

حکمران اتحاد الیکشن کرائے گا یا نہیں ؟مولانا فضل الرحمان کا کھلا چیلنج

گورنر کے پی کا تعلق جے یو آئی ف سے ہے جس کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پی ڈی ایم کے بھی سربراہ ہیں

پشاور(کھوج نیوز) حکمران اتحاد الیکشن کرائے گا یا نہیں ؟مولانا فضل الرحمان کا کھلا چیلنج،سپریم کورٹ کے آرڈر کے بعد صدر نے کمیشن کے ساتھ مشاورت کے بعد پنجاب میں 30 اپریل کو الیکشن کی تاریخ دیدی ہے۔

کے پی کے معاملے میں گورنر غلام علی نے کہا ہے کہ وہ عدالتی فیصلے پر عمل کریں گے اور تاریخ کے اعلان کیلئے کمیشن سے مشاورت کریں گے۔ گورنر کے پی کا تعلق جے یو آئی ف سے ہے جس کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پی ڈی ایم کے بھی سربراہ ہیں۔ انہوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر شدید تنقید کی اور دونوں صوبوں میں الیکشن ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا۔

میڈیا میں مولانا کے حوالے سے یہ بیان سامنے آیا تھا کہ آج سپریم کورٹ ہمیں 90 دن میں الیکشن کرانے کو کہہ رہا ہے لیکن اسی سپریم کورٹ نے جنرل پرویز مشرف کو الیکشن کرانے کیلئے تین سال کا وقت دیا تھا۔ حکمران اتحاد پی ڈی ایم بشمول نون لیگ پنجاب اور کے پی میں الیکشن کیلئے دلچسپی نہیں رکھتے۔ کہا جاتا ہے کہ حکمران اتحاد کا اجلاس جلد ہوگا جس میں اس ایشو پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور الیکشن میں التوا لانے کیلئے کسی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔

عمران خان سابق آرمی چیف جنرل(ر)باجوہ کا کورٹ مارشل کرواسکتےتھےمگر؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button