پاکستان

چیف الیکشن کمشنر نے شیخ رشید کے جھوٹ کا پول کھول دیا’ اوقات بھی یاد دلا دی

شیخ رشید کو یاد ہونا چاہئے کہ عمران خان کی کابینہ کے تقریبا ہر اجلاس میں شرکت کے بعد وہ سکندر سلطان سے کیا کہتے تھے

اسلام آباد(کھوج نیوز) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن قانون اور آئین کے مطابق اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی کیلئے پرعزم ہے اور ادارے کو کسی بھی طرف سے کسی دباؤ کے حوالے سے پریشانی نہیں۔

پنجاب میں فوری انتخابی شیڈول جاری کرنے کے شیخ رشید کے مطالبے پر سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ کمیشن کو قانون اور آئین کے تحت اپنی ذمہ داریوں کا علم ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن کو کوئی دباؤمیں نہیں لا سکتا۔ ان کے پاس شیخ رشید کو یاد دلانے کیلئے بہت کچھ ہے جن کا کہنا تھا کہ سکندر سلطان نے عمران حکومت میں بحیثیت وزیر ریلوے ان کے ماتحت تین سال تک سیکرٹری ریلویز کے طور پر کام کیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر اب ریٹائرڈ بیوروکریٹ ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے شیخ رشید کے ساتھ صرف ایک سال کام کیا ہے نہ کہ تین سال کیلئے تفصیلات شیئر کیے بغیر، انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کو یاد ہونا چاہئے کہ عمران خان کی کابینہ کے تقریبا ہر اجلاس میں شرکت کے بعد وہ سکندر سلطان سے کیا کہتے تھے۔

حکمران اتحاد الیکشن کرائے گا یا نہیں ؟مولانا فضل الرحمان کا کھلا چیلنج

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button