پاکستان

حکمرانوں کی ہر چال الٹی، قوم کی چمڑی ادھیڑ نے کی تیاری، آئین کے مذاق شروع

ہمارے آئین کے پہلے چالیس آرٹیکل انسانوں کے بنیادی حقوق کی ترجمانی کرتے ہیں مگر افسوس کہ ان آرٹیکلز کو کبھی دیکھا ہی نہیں گیا

اسلام آباد (کھوج نیوز) حکمرانوں کی ہر چال الٹی پڑتی جا رہی ہے اور جسے نکالا گیا تھا اس کے راستے سیدھے ہوتے جا رہے ہیں ۔اس بار قوم جمہوریت کے نام پر مذاق برداشت کرنے کیلئے تیار نہیں ۔ شعور آتے آتے 75 برس لگ گئے اب اس قوم کو دھوکا دینا مشکل ہو گیا ہے۔ہمارے آئین کے پہلے چالیس آرٹیکل انسانوں کے بنیادی حقوق کی ترجمانی کرتے ہیں مگر افسوس کہ ان آرٹیکلز کو کبھی دیکھا ہی نہیں گیا۔ جس نے دیکھنے کی کوشش کی اسے نکال دیا گیا اور اقتدار کی چھری پرانے قصابوں کے ہاتھوں میں دیدی گئی۔

انہوں نے 11مہینوں میں ہی قوم کی چمڑی ادھیڑ کر رکھ دی ہے۔ انہوں نے آئین کے ساتھ بھی مذاق شروع کر رکھا ہے۔ جب آئین میں درج ہے کہ الیکشن 90دن میں ہونگے تو پھر یہ لیت ولعل سے کام لینا ، بہانے تراشنا، بددیانتی کرنا، جھوٹ بولنا ، ظلم کرنا ، لوگوں پر تشدد کرنا آئین کی توہین نہیں تو اور کیا ہے؟ یہاں مشرق کی روایات تھیں مگر آڈیو ویڈیو سینٹرز ان کو بھی کھا گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button