پاکستان

وفاق میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے جواب طلب کرلیا

بلدیاتی انتخابات سے متعلق سنگل بینچ فیصلہ کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں میں آئندہ سماعت پر وزارت داخلہ کے ذمہ دار افسر سے جواب طلب کرلیاگیا

اسلام آباد (کھوج نیوز کورٹ رپورٹر، این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفارق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل ڈویژن بنچ میں زیر سماعت وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق سنگل بینچ فیصلہ کے خلاف انٹراکورٹ اپیلوں میں آئندہ سماعت پر وزارت داخلہ کے ذمہ دار افسر سے جواب طلب کرلیاگیا ۔

سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل آف پاکستان ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے یونین کونسلز میں اضافے کا بل منظور کیا جاچکا ہے،صدر اب دستخط نہ بھی کریں تو پچیس فروری تک یہ بل قانون بن جائیگا۔چیف جسٹس نے کہاکہ نئی ترمیم کے مطابق بھی یونین کونسلز میں اضافے کا اختیار وفاق کا ہے، اس کی کیا گارنٹی ہے کہ وفاقی حکومت پھر یونین کونسلز کی تعداد نہیں بڑھائے گی۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ عدالت کو کمٹمنٹ اس لئے نہیں دے رہے کہ خدانخواستہ کوئی ڈیزاسٹر آجاتا ہے،سوچیں اگر ترکیہ میں اس وقت انتخابات کا اعلان ہوا ہوتا تو کیا ہوتا، چیف جسٹس نے کہاکہ اس سے بڑا ڈیزاسٹر کیا ہوگا کہ انتخابات نہیں ہورہے،اب آپ ایک سو پچیس یونین کونسلز پر الیکشن کرادیں، کیا مسئلہ ہے ۔

چیف جسٹس نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار کیاکہ اب آپ اپنی اپیل واپس لے رہے ہیں؟،اب پرانا شیڈول تو رہا نہیں ، ہمیں کہیں تو لکیر کھینچنا ہوگی،آپ کے پاس تو یونین کونسلز میں اضافے کی کوئی ٹھوس وجہ نہیں تھی جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ وجہ تو تھی،باقاعدہ سمری آئی،ریکارڈ موجود تھا،اب الیکشن کمیشن نے انتخابات کرانے ہیں،نئی حلقہ بندیاں بھی ہونی ہیں،جماعت اسلامی کے وکیل حسن جاوید سورش نے کہا کہ عدالت وفاق کو یونین کونسلز میں اضافے کی وجوہات کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے،چیف جسٹس نے کہاکہ وہ تو اب ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا ہے کہ ایسا کوئی ریکارڈ موجود ہے،ہم ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی بات پر یقین کرلیتے ہیں کہ ریکارڈ موجود ہے،ڈی جی لاء الیکشن کمیشن نے کہاکہ ساٹھ دن میں ہم نے حلقہ بندیاں کرنی ہوتی ہیں، اگلی تاریخ پر ہدایات لیکر عدالت کو آگاہ کردیں گے کہ کب تک انتخابات ہوسکتے ہیں، عدالت نے حکم دیاکہ وزارت داخلہ کی طرف ذمہ دار آفیسر آئندہ سماعت پر جواب جمع کرائے،عدالت نے کیس کی سماعت2 مارچ تک کیلئے ملتوی کردی۔

شاندانہ گلزار کی درخواست، الیکشن کمیشن افسران کی دوڑیں لگ گئیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button