پاکستان

شاندانہ گلزار کی درخواست، الیکشن کمیشن افسران کی دوڑیں لگ گئیں

کیسے نہیں ہے کاغذات کی سکروٹنی کرنا الیکشن کمیشن کا ہی کام ہے،الیکشن کمیشن کی پاور کی تشریح کیلئے پھر اٹارنی جنرل آف پاکستان کو بلانا پڑے گا

اسلام آباد(کھوج نیوز ، این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی عدالت نے مخصوص نشست پر کاغذات نامزدگی مسترد کرکے دوسری خاتون کو رکن قومی اسمبلی منتخب کرنے کے خلاف شاندانہ گلزار کی درخواست میں الیکشن کمیشن کے ڈائریکٹر جنرل لاء الیکشن کمیشن کوطلب کر لیا۔

سماعت کے دوران درخواست گزار وکیل بیرسٹرگوہرعلی خان عدالت پیش ہوئے طلبی کے باوجود ڈی جی لا الیکشن کمیشن پیش نہ ہوئے،معاون وکیل نے کہاکہ الیکشن کمیشن میں اہم اجلاس کے باعث ڈی جی لاء پیش نہ ہوسکے،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ کچھ نااہلی ایسی ہوتی ہیں جس کے دوررس نتائج بھی ہوتے ہیں،بیرسٹر گوہر علی خان نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے اس کو نااہلی تصور نہیں کیا ہے،الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار ہی نہیں جو کام انہوں نے کیا۔

عدالت نے کہاکہ کیسے نہیں ہے کاغذات کی سکروٹنی کرنا الیکشن کمیشن کا ہی کام ہے،الیکشن کمیشن کی پاور کی تشریح کیلئے پھر اٹارنی جنرل آف پاکستان کو بلانا پڑے گا۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے درخواست گزار وکیل سے کہاکہ کیس سے متعلقہ قانون اور عدالتی فیصلے پیش کریں،اچھی تیاری کرکے آئیں،نہیں تو درخواست مسترد کردیں گے۔عدالت نے معاون وکیل سے کہاکہ اگلی سماعت کیلئے ڈی جی لاء کو کہیں کہ وہ لازمی پیش ہوں ، عدالت نے کیس کی سماعت22 فروری تک کیلئے ملتوی کردی۔

آڈیو لیکس تحقیقات ، عمران خان نے چونکا دینے والی درخواست دائر کر دی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button