پاکستان

لائنس آف آرام باغ مارکیٹس ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کا اجلاس

الائنس آف آرام باغ مارکیٹس ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں آصف گلفام چیئرمین، عبدالقادر مستان سرپرست اعلیٰ منتخب ہوگئے

کراچی (کھوج نیوز رپورٹر، آن لائن)الائنس آف آرام باغ مارکیٹس ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات برائے سال 2023-24کے لئے اجلاس کا انعقاد ، اجلاس میں آرام باغ مارکیٹ کے علاوہ مختلف مارکیٹس کے عہدیداران وتاجروں کی بڑی تعدادمیںشرکت،الائنس آف آرام باغ مارکیٹس ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں آصف گلفام چیئرمین، عبدالقادر مستان سرپرست اعلیٰ منتخب ہوگئے، نو منتخب مرکزی عہدیداران و سپریم کونسل کے اراکین کا انتخاب باہمی مشاورت سے عمل میں لایا گیا ۔

جس کے مطابق سرپرست اعلیٰ عبدالقادر مستان ، آصف گلفام کوچیئرمین، کاشف سلاٹ سینئر وائس چیئرمین، ساجد یوسف وائس چیئرمین، دلشاد بخاری جنرل سیکرٹری، ارسلان جاپان والا جوائنٹ سیکرٹری ، نور آغا خزانچی، حسین عباس انفارمیشن سیکرٹری، فرحان شریف میڈیا سیکرٹری جبکہ سپریم کونسل کے ممبران عبدالقدیر، محمد سلیم، عمیر شکیل، عنایت حسین، حاجی ضمیر ، نعمت اللہ خان، سعید احمد، جنت گل محمد یحیٰ، جمال شا ہ اور محمد یوسف کو منتخب کیا گیا، تاجر برادری کی جانب سے نومنتخب ہونے والے اراکین کو مبارکباد بھی دی گئی، اس موقع پر نو منتخب سر پرست اعلیٰ عبدالقادر مستان اور جنرل سیکرٹری دلشاد بخاری نے الائنس کے ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ایک بار پھر ہم پر اعتماد کیا اور ہم بھی ہمیشہ کی طرح آپ کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے، مارکیٹس میں کام کرنے والے تاجروں کے مسائل کو حل کرانا ہماری ترجیحات میں شامل ہے تاجربرادری کے اعتماد پر پورا اترنے کے لیئے دن رات جدوجہد کریں گے ، ہمارا مقصد ہی کاروباری حلقوں کے لیئے سہولیات کی فراہمی ہے۔

اس موقع پرالائنس آف آرام باغ ایسوسی ایشن کے چیئرمین آصف گلفام نے کہا کہ الائنس آف آرام باغ مارکیٹس ایسوسی ایشن اپنے آغاز سے ہی الائنس میں شامل مارکیٹس کے تاجروں کے مسائل کے حل کے لیئے مصروف عمل ہے اور اپنی مارکیٹس کے ممبران کے جائز حقوق کے حصول کے لیئے ہر سطح پر آواز بلند کرتی آئی ہے اور آئندہ بھی اپنی خدمات کو بھرپور انداز میں جاری رکھیں گے۔

بھارتی جیلوں سے رہائی پانے والے ماہی گیر کراچی پہنچ گئے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button