پاکستان
نیپرا نے عوام پر بجلی بم گرا دیا، 335 ارب صارفین سے وصول کرنے کا فیصلہ
نیپرا نے حکومتی درخواست پر اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے جس میں بجلی صارفین پر 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ مستقل سرچارج عائد کرنے کی منظوری دی گئی ہے

اسلام آباد( آن لائن ) نیشنل الیکٹر ک پاور ریگو لیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی صارفین پر335 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی منظوری دے دی ۔نیپرا نے حکومتی درخواست پر اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے جس میں بجلی صارفین پر 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ مستقل سرچارج عائد کرنے کی منظوری دی گئی ہے ۔
فیصلے میںبجلی کی قیمت میں اضافی سرچارج آئندہ مالی سال سے لگایا جائے گا ، اضافی سرچارج کا اطلاق گھریلو صنعتی کمرشل اور زرعی صارفین پر بھی ہوگا ، اضافی سرچارج کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا ۔
جج دھمکی کیس، عمران خان کو عدالت سے بڑا ریلیف کس کے کہنے پر ملا؟