انٹرنیشنل

آسٹریلیا میں قدرت کاکرشمہ، گائے کے نومولود بچہ توجہ کا مرکز کیوں بنا؟

فریسین ہولسٹین نسل سے تعلق رکھنے والی گائے کے بچے کی جلد پر قدرتی طور پر مسکراتا چہرے کا نشان بنا ہوا ہے جسے خوشی کی علامت سے جوڑا جارہا ہے

سڈنی (آن لائن) قدرت کا معجزہ آسٹریلیا میں ایک گائے کے نومولود بچے پر قدرتی طور پر مسکراتا چہرے کا نشان بنا ہوا ہے ، لوگوں نے خوشی کی علامت سمجھنا شروع کر کے ہیپی نام رکھ دیا ۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق فریسین ہولسٹین نسل سے تعلق رکھنے والی گائے کے بچے کی جلد پر قدرتی طور پر مسکراتا چہرے کا نشان بنا ہوا ہے جسے خوشی کی علامت سے جوڑا جارہا ہے۔رپورٹس کے مطابق مسکراتے چہرے کا نشان ہونے کی وجہ سے گائے کے بچے کا نام بھی ‘ہیپی’ رکھا گیا ہے۔ہیپی کے مالک کا کہنا ہے کہ یہ بچہ سب سے منفرد ہے کیونکہ جلد پر مسکراتا چہرا بنا ہونے کے ساتھ اس کے سر پر دل کی شکل بھی بنی ہے۔ہیپی کے سر کا رنگ کالا ہے جس پر سفید رنگ سے دل بنا ہوا ہے جب کہ دھڑ سفید ہے اور اس پر کالے رنگ سے مسکراتے چہرے کا نشان بنا ہے۔

نیپرا نے عوام پر بجلی بم گرا دیا، 335 ارب صارفین سے وصول کرنے کا فیصلہ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button