پاکستان

جعلی ڈگری کا معاملہ، ایف آئی اے کی نا اہلی، سینٹ کا اظہار برہمی

پی آئی اے میں جعلی ڈگری کا معاملہ ایف آئی اے کیس التواء پر سینٹ کی ایوی ایشن کمیٹی نے برہمی کا اظہار

اسلام آباد(آن لائن)پی آئی اے میں جعلی ڈگری کا معاملہ ایف آئی اے کیس التواء کا شکار ہونے پر سینٹ کی ایوی ایشن کمیٹی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایف آئی اے کے تمام زونل ڈائریکٹر سے تیس مارچ تک جواب طلب کرلیا۔سینٹ سٹینڈنگ کمیٹی برائے ایوی ایشن نے ایف آئی اے کے تمام زونل ڈریکٹرذ سے پی آئی اے جعلی ڈگری کیس کی تفصیلات طلب کر لیں جب کہ کمیٹی نے کیس التوا کا شکار ہونے میں شدید برہمی کا اظہار کیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے کے اینٹی کرپشن سرکل نے تمام زونل ڈائریکٹرز سے تفصیلات طلب کر لیں جس میں تمام زونل ڈائریکٹرز سے پی آئی اے پائلٹ کے لائسنس منسوخی کے حوالے سے اور جعلی ڈگریوں اور لائسنس کی تفصیلات فراہم کرنے کا کہا گیا ہے ۔ سینٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے ایشن نے اس بات پر بھی برہمی کا اظہار کیا کہ پائلٹ جنہوں نے استعفیًٰنس ٰدیے تھے۔

ان کے استعفے کیوں منظور نہیں کئے گئے کمیٹی نے مزید کہا کہا کہ پی آئی اے میں جعلی ڈگریوں پر بھرتی افسران کے کیسز میں اب تک کیا پیش رفت ہوئی اور اب تک جلی ڈگری والے پی آئی اے کے پائلٹ کے خلاف کیا کارروائی ہوئی اور جعلی ڈگری پر بھرتی ہونے والے اور بھرتی کرنے والے افسران کے خلاف کیا پیش رفت ہوئی جبکہ دو سال سیجاری تحقیقات کے حوالے سے کمیٹی کو بریف کیا جائے کمیٹی نے استفسار کیا اور کہا بتایا جائے اس دوران کیا مزید مقدمات بھی درج کئے گئے ہیں۔ جبکہ تمام زونل ڈائریکٹرز کو کل تک رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کی۔

ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی، پاکستان کی شدید مذمت

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button