پاکستان

ریکوڈک منصوبہ، حکومت بلوچستان نے بڑی منظوری دے دی

ریکوڈک منصوبہ میں حکومت بلوچستان کی سرمایہ کاری کیلئے فنانسنگ سہولت فراہم کرنے کی منظوری دی گئی، ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کی سمری مسترد

اسلام آباد (کھوج نیوز، آن لائن) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس گزشتہ روز کو ہوا۔ وزارت خزانہ کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر ، وزیر صنعت و پیداوار سید مرتضیٰ مہمد، کمیٹی کے رکن دیگر وفاقی وزرا و وزرا برائے مملکت اور فنانس حکام نے شرکت کی۔

وزارت خزانہ اعلامیہ کے مطابق ریکوڈک منصوبہ میں حکومت بلوچستان کی سرمایہ کاری کیلئے فنانسنگ سہولت فراہم کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔واضح رہے کہ یہ سمری وزارت پیٹرولیم کی جانب سے تیار کی گئی تھی اور سمری کے مطابق مارک اپ کی مد میں منظور شدہ رقم کی مالیت 6 ارب 23 کروڑ 83 لاکھ سے زائد ہے۔ مزید برآں اجلاس میں وزارت صحت کی جانب سے تیار کردہ سمری مسترد کر دی گئی جس میں 130 ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کی سفارش کی گئی تھی۔ واضح رہے کہ وزارت صحت نے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہارڈشپ کیسز کے تحت تجویز کیا تھا۔

ای سی سی اعلامیہ کے مطابق کووڈـ19 کے علاج کے لیے استعمال ہونے والے انجیکشن ریمڈیسیور 100 ملی گرام کی قیمت میں اضافے سے متعلق سمری کو مسترد کر دیا۔ واضح رہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت سول ایوی ایشن کی جانب سے پیش کردہ سمری کو بھی مسترد کر دیا جس میں کراچی لاہور اور اسلام آباد کے ائیر پورٹس کی نجکاری کیلئے آئی ایف سی کو ٹرانزیکشن مشیر تعینات کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔

جعلی ڈگری کا معاملہ، ایف آئی اے کی نا اہلی، سینٹ کا اظہار برہمی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button