پاکستان

چیف جسٹس نے عدلیہ کو تقسیم کیااستعفیٰ دیں ،مولانا فضل الرحمٰن کا مطالبہ

ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے اپنے متنازع فیصلوں سے عدلیہ جیسے معزز ادارے کو تقسیم کیا ہے اور اس ادارے کو ملک کے سپریم ادارے پارلیمنٹ سے محاذ آرائی کی پوزیشن پر لاکر ملک اور ریاست کو جس بحران میں مبتلا کیا ہے اسکا واحد حل اب انکا استعفی ہے

پشاور(کھوج نیوز)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ اور جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے انہیں سپریم کورٹ اور پارلیمنٹ کے درمیان محاذ آرائی کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ہفتے کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے اپنے متنازع فیصلوں سے عدلیہ جیسے معزز ادارے کو تقسیم کیا ہے اور اس ادارے کو ملک کے سپریم ادارے پارلیمنٹ سے محاذ آرائی کی پوزیشن پر لاکر ملک اور ریاست کو جس بحران میں مبتلا کیا ہے اسکا واحد حل اب انکا استعفی ہے۔انکا کہنا تھا کہ ابھی انہیں بلاتاخیر استعفی دیدینا چاہئے جبکہ دوسری طرف جسٹس اطہر من اللہ کے فیصلے میں اٹھائے جانیوالے سوالات کے بعد چیف جسٹس پر استعفے کیلئے دبائو میں اضافہ ہورہا ہے۔

کون سے دو ادارےاپنا احتساب نہیں کرنا چاہتے؟تجزیہ کار کڑواسچ سامنے لے آئے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button