وفاقی حکومت اٹارنی جنرل کو کیوں برطرف کیا ،نئے جنرل کون ہوں گے؟
۔ عرفان قادر ایک مضبوط سوچ رکھنے والے قانون دان اور آئینی ماہر ہیں، اس سے قبل سید یوسف رضا گیلانی کی حکومت میں پی پی پی کی حکومت میں اٹارنی جنرل رہ چکے ہیں
اسلام آباد(کھوج نیوز )وفاقی حکومت نے ملک کے اٹارنی جنرل (اے جی) شہزاد عطا الہی کو ہٹانے کا اصولی فیصلہ کر لیا اور انہیں غیر رسمی طور پر کہہ دیا گیا ہے کہ وہ بغیر کسی تاخیر کے رضاکارانہ طور پر دستبردار ہوجائیں۔ حکومت نے اگلے ہفتے تک نئے اٹارنی جنرل کو نامزد کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ وزارت قانون کے اعلی ذرائع نے بتایا کہ شام تک ملک کے موجودہ قانون کے اعلی افسر نے اپنا استعفی جمع نہیں کرایا لیکن امکان ہے کہ وہ پیر سے پہلے ایسا کر لیں گے۔
سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر کو شہزاد کی جگہ لینے کا اشارہ دیا گیا ہے۔ عرفان قادر ایک مضبوط سوچ رکھنے والے قانون دان اور آئینی ماہر ہیں، اس سے قبل سید یوسف رضا گیلانی کی حکومت میں پی پی پی کی حکومت میں اٹارنی جنرل رہ چکے ہیں۔ وہ اس وقت وفاقی وزیر کے عہدے کے ساتھ احتساب اور داخلہ کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ہیں۔ اس سے قبل وہ سینئر جج کے طور پر کام کر چکے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ شہزاد جنہیں فروری کے اوائل میں اے جی تعینات کیا گیا تھا، وہ حکومت کی توقعات پر پورا نہیں اتر سکے۔ وہ بعض ہائی پروفائل کیسز میں عدالتوں کے سامنے مہارت سے حالات کو سنبھالنے میں ناکام رہے۔
ہورچوپوگنے،چوہدری مونس الٰہی کا ٹوئٹ کس کےلئے تھا ؟وجہ سامنےآگئی