پاکستان

وفاقی کابینہ کا اجلاس، فنانس سپلیمینٹری بل 2023 کی منظوری دے دی گئی

حکومت بھرپور کوشش کررہی ہے کہ غریب طبقے پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے' گزشتہ حکومت کی نااہلی اور مجرمانہ غفلت کا خمیازہ بھگت رہے ہیں : وزیراعظم

اسلام آباد(کھوج نیوز’ آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ، فنانس سپلیمینٹری بل 2023 کی منظوری دے دی۔ جاری اعلامیہ کے مطابق گذشتہ روز وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم میاں شہباز شریف کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کے آغاز میں مشیر وزیراعظم احد چیمہ کی والدہ کی وفات پر فاتحہ خوانی ہوئی۔ وفاقی کابینہ نے فنانس سپلیمینٹری بل 2023 کی منظوری دے دی یہ بل کل پارلیمنٹ میں پیش کیا جارہا ہے۔ وفاقی کابینہ کو عالمی مالیاتی فنڈ کے نویں جائزے کے تناظر میں کی جانے والی اصلاحات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ان اصلاحات کے نتیجے میں لگژری آئٹمز پر اضافی ٹیکسز عائد کئے جارہے ہیں جبکہ جنرل سیلز ٹیکس میں صرف ایک فیصد اضافہ کیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت بھرپور کوشش کررہی ہے کہ غریب طبقے پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے۔مزیدبرآں وزیراعظم نے واضح ہدایت کی کہ روزمرہ استعمال کی ایسی اشیاء جو غریب اور متوسط طبقہ استعمال کرتا ہے پر کوئی اضافی ٹیکس عائد نہ کیا جائے اور لگژری آئٹمز پر ٹیکس بڑھانے کے لیے مناسب اقدامات کئے جائیں۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ حکومتی سطح پر بڑے پیمانے پر سادگی اور کفایت شعاری کی پالیسی اپنانا ناگزیر ہے۔ اس سلسلے میں حکومت کا کفایت شعاری پیکج تیاری کے آخری مراحل میں ہے جس کا باضابطہ اعلان جلد کیا جائے گا۔اْنہوں نے مزید کہا کہ جونہی سادگی اور کفایت شعاری پیکج تیار ہو اس پر عمل درآمد کرنا تمام کابینہ ممبران اور حکومتی اہلکاروں پر لازم ہوگا تب ہی ہم اس معاشی مشکل سے نکل سکتے ہیں اور اپنے ذرائع آمدنی کے اندر رہتے ہوئے ہم معاشی مشکلات پر قابو پاسکیں گے۔ وفاقی کابینہ نے ترکیہ زلزلہ متاثرین فنڈ کا نام ترکیہ اور شام زلزلہ متاثرین فنڈ رکھنے کی منظوری دے دی۔

اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے قوم سے اپیل کی کہ ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کے لیے قائم کیے گئے ریلیف فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ترکیہ اور شام میں زلزلے سے بڑے پیمانے پر ہزاروں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرا دْکھ اور افسوس ہے۔ اْنہوں نے کابینہ کو بتایا کہ ترکیہ کے صدر اور شام کے وزیراعظم سے ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے جس میں، میں نے اْنہیں یقین دلایا ہے کہ پاکستان زلزلے سے متاثرہونے والے اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ اْنہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سے امدادی سامان جن میں خیمے، کمبل، گرم کپڑے اور دیگر اشیائے ضروریہ شامل ہیں ترکیہ اور شام کے لیے روانہ کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں مزید سامان بھی روانہ کیا جارہا ہے۔ اْن کا کہنا تھا کہ پاکستان کی فضائیہ، ریسکیو اہلکار، این جی اوز اور مخیر حضرات امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 10 فروری 2023 اور13 فروری 2023 کو منعقد ہونے والے اجلاسوں میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق کردی۔ وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز(Cabinet Committee on Legislative Cases)کے9 فروری 2023 کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی بھی توثیق کردی۔

جنرل ایوی ایشن کے 157 طیارے گرائونڈ ہونے کی وجہ کیا ہے؟ بڑی خبر آگئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button