پاکستان

کمشنر لاہور نے تمام قبرستانوں کو صاف رکھنے کی ہدایات جاری کر دیں

لاہور کے 849قبرستانوں میں سے 198کی بیرونی چاردیواری نہیں ہے'366 قبرستانوں کی چاردیواری مکمل ہے،باقی پر کام جاری ہے

لاہور (جنرل رپورٹر، این این آئی) کمشنر لاہور چوہدری محمد علی رندھاوا نے لاہور کے تمام قبرستانوں کو صاف رکھنے کے لئے ہدایات جاری کر دیں ۔ کمشنر لاہور چوہدری محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس میں ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ، اے ڈی سی جی لاہور،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ’ منیجر شہر خموشاں و دیگر افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں کمشنر لاہور کو بریفنگ دی گئی کہ لاہور کے 849قبرستانوں میں سے 198کی بیرونی چاردیواری نہیں ہے۔ 366 قبرستانوں کی چاردیواری مکمل ہے،باقی پر کام جاری ہے۔

کمشنر لاہور نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ، پی ایچ اے اور ایل ڈبلیو ایم سی پر مشتمل ٹیمیں کام کریں۔قبرستانوں میں جھاڑیوں کی صفائی ہوگی،انسداد ڈینگی اقدامات لیے جائیں۔میانی صاحب قبرستان میں ضلعی انتظامیہ ٹیمیں لگائے،نجی سوسائٹیز میں ایل ڈی اے کام کروائے۔انہوں نے کہا کہ شہر خموشاں کاہنہ کی صفائی کو یقینی بنایا جائے۔

وفاقی کابینہ کا اجلاس، فنانس سپلیمینٹری بل 2023 کی منظوری دے دی گئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button