پاکستان

لاہور کا نیا نقشہ تیار، کتنی یوسیز شامل کی گئیں؟ تمام تفصیلات منظر عام پر

نئی حلقہ بندیوں کے بعد 402 یوسیز پر مشتمل لاہور کا نیا نقشہ تیار'لاہور یونین کونسلز کے اعتبار سے پاکستان کا سب سے بڑا شہر بن گیا

لاہو ر( کھوج نیوز جنرل رپورٹر، این این آئی) محکمہ بلدیات پنجاب نے الیکشن کمیشن کی نئی حلقہ بندیوں کے بعد 402 یونین کونسلز پر مشتمل لاہور کا نیا نقشہ تیار کر لیا، نقشے میں 5 رنگوں کی لائینوں سے بائونڈری وال کو نمایاں کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی حلقہ بندیوں کے بعد نیا نقشہ بلدیاتی ایکٹ 2022ء کے مطابق بنایا گیا ہے، 6 سال بعد لاہور کے نئے نقشہ میں 128 نئی یونین کونسلز شامل کی گئی ہیں۔نقشہ کے مطابق لاہور یونین کونسلز کے اعتبار سے پاکستان کا سب سے بڑا شہر بن گیا، بلدیاتی انتخابات کے لئے یونین کونسلز کے نئے نقشے تیار کئے جا رہے ہیں۔محکمہ بلدیات پنجاب نے لاہور کے نقشہ کی منظوری کے بعد نقشہ کی کلر چھپائی کے لئے بھجوا دیا ہے۔

جنرل ایوی ایشن کے 157 طیارے گرائونڈ ہونے کی وجہ کیا ہے؟ بڑی خبر آگئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button