پاکستان

ایک اور غیر ملکی ایئرلائن کا پاکستان کیلئے آپریشن شروع کرنے کا اعلان

ابتدائی طور سومون ائیر پاکستان سے دوشنبے کے لیے ہفتہ وار ایک پرواز چلائے گی ، سومون ایئر فضائی آپریشن کے لیے بوئنگ 737 طیارے استعمال کریگی

کراچی(کامرس رپورٹر، آن لائن) پاکستان کے ایوی ایشن شعبہ کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے ایک اور غیر ملکی ایئرلائن نے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تاجکستان کی سومون ایئر نے رواں ماہ سے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن شروع کرنے کی تیاری مکمل کرلی ہے اور اس حوالے سے سی اے اے نے سومون ائیر کو فضائی آپریشن کی اجازت بھی دیدی ہے۔تاہم ابتدائی طور سومون ائیر پاکستان سے دوشنبے کے لیے ہفتہ وار ایک پرواز چلائے گی ، سومون ایئر فضائی آپریشن کے لیے بوئنگ 737 طیارے استعمال کریگی۔

   ایم ڈی سوئی سدرن گیس کمپنی کیخلاف ایف بی آر اور ایف آئی اے کا گرد شکنجہ تیار

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button