پاکستان

مفت آٹا مراکز پر انسانی جانوں کا ضیاع، ڈاکٹر راغب نعیمی حکومت کے پرخچے اڑا دیئے

بدنظمی کے واقعات کے سدباب کیلئے جامع میکنزم بنایا جائے،غریب خاندانوں کیلئے رمضان ریلیف پیکیج احسن قدم ہے ،دائرہ کاربڑھایاجائے: ناظم اعلیٰ دارالعلوم جامعہ نعیمیہ

لاہور (جنرل رپورٹر، آن لائن) دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ مفت آٹا مرکز پر انسانی جانوں کا ضیاع افسوسناک ہے۔ بدنظمی کے واقعات کے سدباب کیلئے جامع میکنزم بنایا جائے، روزہ دار بزرگوں اورخواتین کو گھنٹے قطار میں کھڑاکرنا شرف انسانی کے منافی ہے۔

غریب خاندانوں کیلئے رمضان ریلیف پیکیج احسن قدم ہے ،دائرہ کاربڑھایاجائے ، مختلف مراکز پر ناخوشگوار واقعات سے انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے؟ ۔حکومت غریبوں کیلئے آٹایادیگر ریلیف پیکیج کیلئے بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام جیسانظام تشکیل دیا تاکہ مفت آٹا غریبوں خاندانوں کو ان گھروں میں پہنچ سکے اور غریب لوگوں کیلئے عزت نفس بھی مجروح نہ ہو۔ انہوں نے مزیدکہاکہراہل ثروت حضرات مضان المبارک میں مستحق افراد کے ساتھ خصوصی تعاون کریں تاکہ غریب خاندانوں کی مشکلات کم ہوسکیں اور مخیر حضرات سحر و ا فطار دسترخوان کااہتمام کریں تاکہ محروم طبقات بھی اس عظیم عبادت میں شامل ہو سکیں۔

علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے مزید کہاکہ دین اسلام ہمیں انسانوں کے ساتھ پیار و محبت کا درس دیتا ہے، انسا نوں سے پیار و محبت اور ضرورت مند انسانوں کی مددکے عمل کو ہر دین اور مذہب میں تحسین کی نظر سے دیکھا جاتا ہے لیکن دین اسلام نے خدمت ِ انسانیت کو بہترین اخلا ق اور عظیم عبادت قرار دیا، اسلامی تعلیمات پرعملدرآمدکرتے ہوئے معاشرے میں بہتری لائی جاسکتی ہے۔

قومی ادارے اپنی حدود میں رہیں ورنہ؟ سراج الحق نے خطرے کی گھٹنی بجا دی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button