پاکستان

پاک فوج نے دہشتگردوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے بڑی منصوبہ بندی کر لی

دہشتگردی کے خلاف قوم اور حکومت کو مشترکہ مؤقف اپنانے کی ضرورت ہے، کور کمانڈر کانفرنس میں فیصلہ، پاک فوج

راولپنڈی(انٹرنیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت 257 ویں کور کمانڈر کانفرنس ہوئی جس میں ملکی داخلی و سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اندرونی اورخطے کے سکیورٹی امور کا جائزہ بھی لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ عسکری قیادت درپیش چیلنجز سے مکمل طور پر آگاہ ہے اور عسکری قیادت عوام کے تعاون سے اپنی آئینی ذمے داریاں نبھانے کا عزم کرتی ہے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مسلح افواج اندرونی و بیرونی خطرات کا جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، سکیورٹی فورسز مغربی سرحدی علاقوں میں خفیہ آپریشنز کر رہی ہیں۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہاکہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے قوم اور حکومت کو مشترکہ موقف اپنانے کی ضرورت ہے، حکومت نے دہشتگردوں کیخلاف انسداد دہشتگردی کی مہم کی منظوری دی۔آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے نیشنل سکیورٹی کمیٹی کی جانب سے طے کردہ اہداف کے حصول کے لیے مکمل عزم کی یقین دہانی کرائی۔

عائشہ عمر نے فیشن پر تنقید کرنے والے کو ذہنی توازن ٹھیک کروانے کا مشورہ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button