پاکستان

عالمی بینک نے پاکستانیوں کے لئے چونکا دینے والی خبر سنا دی

پاکستان پر کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ، مہنگائی اور ادائیگیوں کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ ہے: عالمی بینک کی چونکا دینے والی رپورٹ

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، انٹرنیوز)عالمی بینک کی رپورٹ کیمطابق موجودہ سیاسی صورتحال کے تحت پاکستان کی معیشت کو تاحال سنگین چیلنجز کا سامنا ہے، ملک میں مزید 39 لاکھ افراد غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے ہیں، غربت بڑھنے کی وجہ سیلاب کی تباہی، مہنگائی اور بیروزگاری ہے لہٰذا سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں زرعی پیداواربڑھانے کی ضرورت ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر ایک ماہ کی درآمد سے بھی کم ہیں اور مہنگائی 25 فیصد سے زائد ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2025 تک کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ، مہنگائی اور ادائیگیوں کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ ہے جس کے تحت سال 2024 اور 2025 تک ادائیگیوں کا بوجھ 29 ارب ڈالر سالانہ پہنچنے کا خدشہ ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں قرضے معیشت کا 74 فیصد ہیں، پاکستان کے ایف آر ڈی ایل قانون کے تحت قرضے معیشت کا 60 فیصد ہونے چاہئیں، اس کے علاوہ پاکستان میں مالیاتی خسارہ 6.7 فیصد تک پہنچنے کا اندیشہ ہے جب کہ معاشی ترقی کی شرح محض 0.4 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں رواں مالی سال پیٹرولیم مصنوعات 55 فیصد مہنگی اور بجلی 47 فیصد مہنگی ہوئی۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ 2025 تک کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھ کر جی ڈی پی کا 2.2 فیصد تک پہنچ جائے گا، آئی ایم ایف سمیت چینی کمرشل بینکوں کا قرض اوربانڈزکی ادائیگیاں کرناہوں گی، گروتھ ریٹ اورمہنگائی زیادہ رہنے کے باعث خط غربت میں کمی نہیں ہوسکے گی۔عالمی بینک کی رپورٹ میں سیلزٹیکس میں ہم آہنگی اور اِنکم ٹیکس اصلاحات ناگزیرقراردی گئی ہیں۔عالمی بینک کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کے باوجود پاکستان کو زرمبادلہ ذخائر میں کمی کا سامنا ہے، استحکام کیلئے معاشی ٹیم کو اکنامک ریفامز اسٹریٹجی پرفوکس کرنے کی ضرورت ہے۔

پاک فوج نے دہشتگردوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے بڑی منصوبہ بندی کر لی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button