پاکستان

آرمی چیف کا ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ ‘ ایچ آئی ٹی پر بریفنگ

ایچ آئی ٹی د فاعی پیداوار میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے،دفاعی پیداوار میں خود انحصاری سے بر آمدات اور معیشت کو فائدہ ہوتا ہے، جنرل سید عاصم منیر

راولپنڈی( سٹاف رپورٹر، آن لائن ) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا ( ایچ آئی ٹی ) د فاعی پیداوار میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے،دفاعی پیداوار میں خود انحصاری سے بر آمدات اور معیشت کو فائدہ ہوتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ کیا جہاں انہیںایچ آئی ٹی کے امورکاراور پیداواری صلاحیتوں، جدت پسندی بارے حالیہ اقدامات اورجاری منصوبوں پربریفنگ دی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ٹینک،اے پی سی،ریموٹ ویپن سسٹم کے ساتھ ساتھ پاک فوج کی مقامی ساختہ155 ایم ایم آرٹلری گن بیرل کابھی مشاہدہ کیا۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ایچ آئی ٹی دفاعی پیداوار میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ ایچ آئی ٹی نالج اکانومی اور ریسرچ اینڈ ڈولپمنٹ میں مرکزی حیثیت اختیار کرچکی ہے ۔

آر این ڈی دفاعی پیداور خود انحصاری مرکزی حیثیت رکھتی ہے ۔دفاعی پیداوار میں خود انحصاری سے بر آمدات اور معیشت کو فائدہ ہوتا ہے۔ آرمی چیف نے افسروں اور ورک فورس کی صلاحیتوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا ۔ قبل ا زیں آرمی چیف کی ّآمد پر چئیرمیں ایچ آئی ٹی نے ان کا استقبال کیا۔

پی ٹی آئی کے طاہر اقبال چوہدری بھی سرکاری خزانے کو چونا لگا گئے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button