پاکستان

پی ٹی آئی کے طاہر اقبال چوہدری بھی سرکاری خزانے کو چونا لگا گئے

سابق ایم این اے تحریک انصاف طاہر اقبا ل چودھری بھی سرکاری فنڈز پر ہاتھ صاف کر گئے۔ ترجمان اینٹی کرپشن پنجاب

لاہور (جنرل رپورٹر، آن لائن) ترجمان اینٹی کرپشن پنجاب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے سابق ایم این اے چودھری طاہر اقبال بھی اینٹی کرپشن کے نرغے میں آگئے۔

طاہر اقبال چودھری نے سال 22ـ2021 میں محکمہ لوکل گورنمنٹ وہاڑی سے گرانٹ جاری کروائی جس کے تحت ٹینڈر سکیم نمبر 9 کرم پورہ وہاڑی کی مختلف گلیوں کو پختہ کرنے اور سیورج ڈالنے کا منصوبہ شامل تھا۔ سابق ایم این اے تحریک انصاف چودھری طاہر اقبال نے ایکسیئن لوکل گورنمنٹ ملتان خلیل احمد کھوسہ، سابق اسسٹنٹ انجینیر لوکل گورنمنٹ وہاڑی انوار احمد، سب انجینیر لوکل گورنمنٹ مقصود کی ملی بھگت سے منصوبے کا سائیٹ پلان تبدیل کروا دیا اور منصوبے کا ٹھیکہ اپنے من پسند ٹھیکیداروں کو دے کر بھاری رشوت وصول کی۔

چودھری طاہر اقبال نے محکمہ لوکل گورنمنٹ کے افسران و اہل کاران کی ملی بھگت سے کرم پور وہاڑی کی جن گلیوں کو پختہ کیا اُن میں ناقص میٹیریل استعمال کروایا اور سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا۔ طاہر اقبال چودھری کو اینٹی کرپشن پنجاب نے 14 اپریل کو 10 بجے طلب کر لیا۔ اس سے قبل طاہر اقبال چودھری کو 8 اور 10 اپریل کو بھی طلب کیا گیا تھا مگر وہ تفتیشی افسر کے سامنے پیش نہ ہوئے۔

زائد المیعاد اور لاغر گوشت فروخت کرنیوالوں کی شامت آگئی ‘ بڑا اعلان

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button