سوشل ایشوز

زائد المیعاد اور لاغر گوشت فروخت کرنیوالوں کی شامت آگئی ‘ بڑا اعلان

1200 کلو زائدالمیعاد گوشت تلف، مالک کیخلاف مقدمہ درج،گوشت پر جعلی مہریں لگا کر تصدیق شدہ ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی تھی، پنجاب فوڈ اتھارٹی
لاہور (سپشل رپورٹر، آن لائن) زائد المیعاد اور لاغر گوشت فروخت کرنے والے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے شکنجے میں۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور کا میٹ سیفٹی ٹیم کے ہمراہ بکر منڈی میں گودام پر چھاپہ۔1200 کلو زائدالمیعاد گوشت تلف، مالک کیخلاف مقدمہ درج۔

تفصیلات کے مطابق بکر منڈی لاہور میں واقع ایک گودام میں ایکسپائرڈ و بیماری زدہ گوشت سپلائی کے لیے چھپا کر رکھا گیا تھا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے برآمد کیے جانے والے گوشت کو پیمکو بھٹی میں جلا کر تلف کر دیا گیا۔ پنجاب فوڈاتھارٹی کی ویجیلینس ٹیم کی خفیہ اطلاع پر کارروائی عمل میں لائی گئی اور زائد المیعاد گوشت کی سپلائی کو ناکام بنا دیا گیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ برآمد شدہ ناقص گوشت پر جعلی مہریں لگا کر تصدیق شدہ ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ جسے مہنگے داموں مارکیٹ میں فروخت کیا جانا تھا۔ کارروائی کے دوران گودام میں جگہ جگہ جانوروں کے باقیات، آلائشیں اور گندگی موجود پائی گئی۔

ایکسپائرڈ گوشت کو مختلف چھوٹے بڑے ریسٹورنٹس پر سپلائی کیا جانا تھا لیکن پنجاب فوڈ اتھارٹی کی میٹ سیفٹی ٹیموں نے بروقت کارروائی عمل میں لاکر صحت دشمن مافیا کے اس مکروہ فعل کو ناکام بنا دیا۔خوراک میں زائد المیعاد گوشت کا استعمال انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ثابت ہوسکتا ہے۔ گوشت کو ہمیشہ مستند اور قابل اعتبار قصاب سے خریدیں۔ عوام الناس تک میعاری خوراک کی فراہمی کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ہر سطح پر چیکنگ جاری ہے۔ اپنی شکایات کے اندراج کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ویب سائٹ، فیس بُک پیج، موبائل ایپلیکیشن یا ہیلپ لائن نمبر 1223 پر رابطہ کریں۔

آئی جی پنجاب کا بڑا اعلان، سی ٹی ڈی اہلکاروں کا دیرینہ مطالبہ پورا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button